سندس اسرائیلی جیل میں قید شوہر سے کیسے ملنے جاتی ہے؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

عبید اعوان …..

یہ سندس ہے، ایک فلسطینی ماں جس کا شوہر اسرائیلی جیل میں جرم بے گناہی کی قید کاٹ رہا ہے، جس روز بھی شوہر سے ملاقات کے لئے جاتی ہے، فجر سے بہت سفر پر روانہ ہوتی ہے، گہری نیند سوئے ہوئے بچوں کو گود میں لیتی ہے، شوہر کے لئے سامان، اپنے اور بچوں کے لئے کھانے پینے اور دیگر سامان کندھے پر رکھتی ہے، ایک کاغذ پر وہ ساری باتیں لکھتی ہے جو اسے اپنے شوہر کو بتانی ہوتی ہیں. پھر یہی نہیں کہ وہ بس میں بیٹھتی ہے اور اسرائیلی شہر ہیبرون میں جیل کے سامنے اترجاتی ہے، بلکہ راستے میں دیگر فلسطینیوں کے ساتھ اسے اسرائیلی چیک پوائنٹ سے بہت پہلے بس اترنا پڑتا ہے، بچوں اور سامان کو اٹھا کر پیدل چیک پوائنٹ پر جانا ہوتا ہے،وہاں چیکنگ اور پرمٹ کے لئے طویل انتظار کرنا ہوتا ہے. اس کےبعد اسرائیلی بس پر سوار ہوتی ہے اور اگلی منزل پر روانہ ہوتی ہے. یہ کہانی سندس کے ساتھ سفر کرنے والے ہر ایک کی کہانی ہے، کسی کا ایک بچہ ہوتا ہے اور کسی کےچار بچے. کسی کا شوہر کا قید ہے تو کسی کا بیٹا اور بھائی اور کسی کا باپ. بعض مسافر جسمانی طور پر معذور ہوتے ہیں، انھیں طویل سفر کرنے کے لئے سپیشل ٹیکسی لینا ہوتی ہے.


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں