یونیورسٹی لائبریری کے اندر تعلیم

ہارورڈ یونیورسٹی سے 85 مفت آن لائن کورسز کیجئے

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

جویریہ ریاض :

کورونا وائرس نے پوری دنیا کو خوب ڈسٹرب کر کے رکھ دیا ہے۔ اس نے خوب مصروف زندگی کو ایک دم سے منجمد کردیا۔ ایسے میں ماہرین نے مختلف انداز میں مشورے دینے شروع کردئیے کہ لاک ڈائون کے دوران گھروں میں وقت کیسے گزارا جائے؟ سب ماہرین نے ایک مشورہ ضرور دیا کہ اس دوران میں کوئی نہ کوئی سکل ضرور سیکھی جائے۔ کوئی نہ کوئی آن لائن کورس کیا جائے۔

میرا خیال ہے کہ آپ نے ضرور کوئی نہ کوئی آن لائن کورس کیا ہوگا۔ اگر نہیں کیا تو، ابھی بھی وقت ہے ۔ ایک سنہری، شاندار موقع آپ کا انتظار کر رہا ہے۔

دنیا کی معروف یونیورسٹی ’ہارورڈ یونیورسٹی‘ 85 مفت آن لائن کورسز کرا رہی ہے، جی ہاں، فری آن لائن کورسز۔ آپ دنیا کے کسی بھی خطے میں مقیم ہیں، آپ اپنے موبائل، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ پر یہ فری آن لائن کورسز کرسکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ایسی صلاحیتیوں کے مالک بن سکتے ہیں جن کی مستقبل میں دنیا کو ضرورت ہے کیونکہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، کورونا وائرس نے اسےمزید تیزی سے بدل کے رکھ دیا ہے۔

دنیا میں بہت سے کام، جابز، ہنر ختم ہورہے ہیں، ان کی جگہ نئے کام، نئی جابز اور نئے ہنر لوگوں کی ضرورت بنیں گے۔

امریکی ریاست میسا چوسٹس میں واقع کیمبرج کی ہارورڈ یونیورسٹی 1636 میں قائم ہوئی۔ دنیا بھر کے طلبہ و طالبات کی اکثریت کا خواب ہے کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کریں۔

چین کے سب سے امیر آدمی اور معروف آن لائن ریٹیل کمپنی ” علی بابا “ کے بانی جیک ما افسوس کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل نہ کرسکے۔ انھوں نے دس بار ایپلائی کیا لیکن دس بار ہی ان کی درخواست مسترد کردی گئی۔

ہارورڈ یونیورسٹی کمپیوٹرسائنس، موبائل ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ، ویب پروگرامنگ، گیم ڈویلپمنٹ، سوشل سائنسز، ڈیٹا سائنس سمیت بہت سے مفت آن لائن کورسز کروا رہی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ فری آن لائن کورس کے ذریعے دنیا بھر کے طلبہ و طالبات کو مفت آن لائن تعلیم سے فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔ یادرہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی یہ مفت آن لائن کورسز محدود مدت کے لئے کروا رہی ہے۔ جلدی کیجئے ، اس سے پہلے مفت کورسز کرنے کا یہ سنہری موقع ختم ہوجائے۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے فری آن لائن کورسز تک رسائی کے لئے نیچے لنک پر کلک کیجئے

ہارورڈ یونیورسٹی کے فری آن لائن کورسز


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں