مفت آن لائن سکول جہاں سیکھنے والے بچے بورڈ میں 90 فیصد نمبر لیتے ہیں

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

عبیداعوان ………….
محترمہ زبیدہ روف کینیڈا بھر میں رضاکارانہ جذبے کے تحت طلبہ و طالبات کو بے شمار نفسیاتی الجھنوں سے نجات دلانے کے لئے شبانہ روز جدوجہد کرتی ہیں، وہ لیکچرز دیتی ہیں، پاکستان میں روزنامہ "ایکسپریس” کے سنڈے میگزین میں بھی ان کی رہنما تحریریں والدین اور اساتذہ کو اپنے رویے اور طرزعمل کو درست بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ میں جب ان کی تحریر دیکھتا ہوں تو میرے سامنے اپنے بچوں کے ساتھ میرا طرزعمل ہوتا ہے، میں اس کا جائزہ لیتاہوں، جہاں کہیں غلطی ہوتی ہے، اسے سدھارتا ہوں۔ میرا خیال ہے کہ ان کی تحریروں کے دیگرقارئین بھی ایسا ہی کرتے ہوں گے۔
کچھ عرصہ پہلے انھوں نے مجھے میرے بیٹے کے حوالے سے ایک ویب سائٹ تجویز کی جہاں طلبہ و طالبات کو میتھ، انگلش سمیت مختلف مضامین کی کھیل ہی کھیل میں تیاری کروائی جاتی ہے، ان مضامین میں انھیں بہتر ہی نہیں بہترین بنایا جاتا ہے اور پھر دلچسپ انداز میں ان کے ٹیسٹ لئے جاتے ہیں، ان میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو نقدانعامات بھی دیے جاتے ہیں اور دیگر قیمتی انعامات بھی مثلا منی لیب ٹاپ وغیرہ۔ ان کو ٹیسٹ نہیں مقابلوں کا عنوان دیاجاتا ہے جن میں پورے پاکستان سے طلبہ و طالبات شریک ہوتے ہیں۔ انھیں ہر سوال کے درست جواب پر "ہنی کوئنز” ملتی ہیں، جو زیادہ ہنی کوئنز جمع کرلے، وہ جیت جاتا ہے اور انعامات ک حق دار ٹھہرتا ہے۔ اس ساری کوشش کا نتیجہ بورڈ کے امتحانات میں شاندار کامیابی کی صورت میں نکلتا ہے۔ اب تک کامیابی کی بہت سی کہانیاں جمع ہوچکی ہیں مثلآ عبداللہ اعجاز ، نویں جماعت کے ایک طالب علم نے بورڈ کے امتحان میں میتھ میں 92 فیصد اور انگلش میں 95 فیصد نمبر لئے،اسلام آباد کی زفرا نوید نے دسویں کے امتحان میں میتھ میں 96 فیصد جبکہ انگلش میں 86 فیصد نمبر حاصل کئے۔ اسی طرح کے دیگر کئی طلبہ و طالبات نے ان مذکورہ بالا مضامین میں 90 فیصد سے زاید نمبرز حاصل کئے۔
اس کی ویب سائٹhttps://www.learnsmartpakistan.org/Account/Index ہے، اس کی رجسٹریشن سے لے کر مقابلوں تک ، ایک پیسہ بھی وصول نہیں کیا جاتا۔ سب کچھ مفت ہی مفت ہوتا ہے۔ والدین پہلے خود اس ویب سائٹ کو دیکھیں، خود اپنے بچوں کی رجسٹریشن کروائیں، اس کے بعد ان پر نگرانی ضرور رکھیں۔ اس عمر کے بچوں کو فری انٹرنیٹ سروسز ہرگز نہیں دینی چاہئیں۔ صرف اسی صورت میں اس طرح کے پراجیکٹس طلبہ وطالبات کی امپروومنٹ کا سبب بن سکتے ہیں۔
(اگر آپ اس تحریر سے متاثر ہوئے ہیں تو اسے زیادہ سے زیادہ شئیرکیجئے گا، ممکن ہے کہ آپ کی کوشش سینکڑوں بچوں کو ریاضی اور انگلش میں 90 فیصد دلادے)


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں