قاری اور موذن حضرات کے لئے بہترین موقع

قاری اور مؤذن حضرات کے لئے بہترین موقع

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

سعودی عرب کے مؤقر اخبار المدینہ کیے جمعرات 23 مئی میں چھپی ایک خبر کے مطابق: سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اٹھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر ترکی بن عبدالمحسن آل شیخ نے ایک اعلان کیا ہے جس کے مطابق سعودی عرب میں تلاوت قران پاک اور اذان کا مقابلہ کرایا جائیگا۔

آل شیخ کے اعلان کے مطابق: قراءت قرآن کیلیئے ایسی آواز جو اپنے حُسن کا شاہکار ہو اور سننے والے پر مطالب اور شعور کا غلبہ کردے کا انتخاب کیا جائیگا۔ اس مقابلے کا مقصد مسلمانوں کو قران پاک سے جوڑے رکھنا اور اس کی تاثیر کو پھیلانا مقصود ہے۔ مقابلے میں دنیا بھر سے کوئی بھی مسلمان شرکت کر سکتا ہے۔

جیتنے والے قراء کرام کو
پہلا انعام پچاس لاکھ ریال
دوسرا انعام بیس لاکھ ریال
تیسرا انعام دس لاکھ ریال اور
چوتھا انعام پانچ لاکھ ریال دیا جائیگا۔

اذان کا مقابلہ سعودی عرب کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا مقابلہ ہوگا جس میں جیتنے والے کو مالی انعامات کے علاوہ حرم مکی اور حرم مدنی میں اذان دینے کا شرف بھی بخشا جائیگا۔ مالی انعامات حسب ذیل ہونگے:

پہلا انعام بیس لاکھ ریال
دوسرا انعام دس لاکھ ریال
تیسرا انعام پانچ لاکھ ریال اور
چوتھا انعام اڑھائی لاکھ ریال دیا جائیگا۔

مقابلے میں شرکت کیلیئے شرائط اور مقابلے کی تفاصیل درج ذیل لنک پر جا کر حاصل کی جاسکتی ہیں:

https://quranathanawards.com
آپ دلچسپی رکھتے ہیں تو اس مقابلہ میں ضرورت شرکت فرمائیں، ورنہ اس خبر کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں