پاکستان کے چار بہترین فوٹو گرافرز

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

ڈاکٹر جویریہ سعید :

فوٹو گرافی کا عالمی دن گزر گیا۔ فیس بک کے ذریعے متعارف ہونے والے چار فوٹو گرافرز جن کا کام بہت خوب ہے۔

عامر مغل :
انہیں میں فینٹسی فوٹوگرافر کہتی ہوں۔ وہ کیمرے سے تصویر کھینچ کر محض منظر مقید نہیں کرتے بلکہ کسی فینٹسی رائٹر یا مصور کی طرح اسے جادوئی اور خواب ناک تاثر دے دیتے ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ خواب نگر کا کوئی منظر ہو۔

پاکستان کے گوشے گوشے میں گھوم کر ہماری لیے کئی چھپے ہوئے جواہر تلاش کیے۔ ان کا بھیجا ہوا تحفہ ایک اعزاز کی طرح میرے پاس محفوظ ہے۔

زید عفان:
یہ فطری تصویر کشی کرتے ہیں۔ شبنم کے قطرے، سبز پتے یا پھول، بہتے پانی یا کسی منظر کو ایسے فوکس کرتے ہیں کہ اس کا فطری حسن نمایاں ہوجاتا ہے۔

عائشہ اعجاز:
عائشہ کی عکاسی مجھے شاعری لگتی ہے۔ منظر گفتگو کرتا ہے۔ زندہ اور سوچتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

ڈاکٹر مبشر سلیم:
ان کی تصویریں ان کہانیوں کی مانند ہیں جو زمین سے جڑی ہوتی ہیں اور اپنے لوگوں کے قصے بیان کرتی ہیں۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام احباب ہی پاکستانی مناظر کی تصویر کشی کرتے ہیں اور بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہر منظر ایک سا ہوتا ہے۔ مگر سچ یہ ہے کہ ان کی تصاویر دیکھ کر میرے دل میں مختلف احساسات ابھرتے ہیں۔

عامر مغل ساحر ہیں،زید فطرت کے عکاس ہیں، عائشہ کی عکاسی شاعری ہے اور مبشر صاحب دیس کے قصے دکھاتے ہیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں