ترک شہریت کے دروازے تمام غیرملکیوں کے لئے کھول دئیے گئے

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

ترکی نے اڑھائی لاکھ ڈالر مالیت کے زیر تعمیر مکانات کی ملکیت رکھنے والے تمام غیر ملکیوں کو اس رقم کی ادائیگی نوٹری پبلک سے تصدیق کروانے کی صورت میں اپنی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔

ترکی کی شہریت حاصل کرنے سے متعلق نئے قانون کی منظوری کے بعد اسے سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے۔

اس نے قانون کے تحت اڑھائی لاکھ ڈالر یا اتنی ہی مالیت کے ترک لیرے سے خریدے گئے غیرمنقولہ جائیداد کے تین سال تک فروخت نہ کرنے کی شرط کے ساتھ نوٹری پبلک سے اس کی تصدیق کرواتے ہوئے ترکی کی شہریت حاصل کرنے کے امکانات حاصل ہو جائیں گے۔

اس طرح غیرمنقولہ جائیدادوں کی خرید وفروخت کے دوران زیرتعمیر پرا جیکٹ میں جائیداد کو خریدتے ہوئے اور اسے نوٹری پبلک سے تصدیق کرواتے ہوئے تین سال تک اس جائیداد کے فروخت نہ کرنے کی شرط پر ترکی کی شہریت دی جا سکے گی۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں