پلاننگ برائے ماہ رمضان

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

ڈاکٹر خولہ علوی

رمضان المبارک سے قبل یا اس کی ابتدا میں منصوبہ بندی کرنے سے رمضان المبارک بہترین طریقے سے گزارنا ممکن ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنی منصوبہ بندی کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیتے رہنا اور اپنی اصلاح کرتے رہنا بھی بہت اہم اور ضروری ہے۔

رمضان المبارک کے روزے رکھنا
1) پورے ماہ کے روزے رکھنے کا پر عزم ارادہ اور نیت اور کوشش ہونا

نمازوں کی ادائیگی
1) پانچوں نمازیں بروقت اور خشوع و خضوع سے ادا کرنا۔
ہر نماز کے بعد دو نفل ادا کرنا
نماز کا ترجمہ یاد کرنا
2) نمازِ تراویح باجماعت یا انفرادی ادا کرنا۔
(جیسے ممکن ہو)
3) نمازِ تہجد ادا کرنا۔
رمضان میں سحری کے لیے تو اٹھنا ہی ہوتا ہے، تو اس وقت کوشش کرکے چند منٹ پہلے اٹھ کر نماز تہجد ادا کرنے کی کوشش کی جائے۔خواہ دو نفل اور وتروں کی ادائیگی ممکن ہو۔ اور ساتھ اس وقت دعا ضرور مانگی جائے۔
4) نمازِ تسبیح انفرادی طور پر ادا کرنا (کم از کم 5 دفعہ )

5) اپنے ارد گرد کے لوگوں کو بھی نماز ادا کرنے کی طرف توجہ دلانا خصوصاً باپ، بھائیوں اور شوہر وغیرہ کو مسجد میں نماز باجماعت پڑھنے کی طرف توجہ دلوانا ۔
6) قرآنِ کریم کی حفظ کی ہوئی سورتوں کو نماز میں دہرانا

قرآنِ کریم پڑھنا
1)۔ ماہ رمضان میں کم از کم ایک دفعہ قرآنِ پاک ناظرہ پڑھنا
2)۔ ایک دفعہ قرآنِ پاک ترجمے سے پڑھنا
یہ قرآنِ پاک ناظرہ پڑھنے سے بھی زیادہ اہم اور لازمی امر ہے۔
3)۔ اگر وقت اور موقع ملے تو قرآن کلاس / دورہ قرآن باقاعدگی سے اٹینڈ کرنا۔
4) اگر قرآن کلاس میں جانا ممکن نہ ہو تو پھر کسی مستند عالم/ عالمہ کی آن لائن قرآنی کلاس یا پروگرام اٹینڈ کرنا۔

5) غوروفکر کرنا ۔ اپنی سوچ کو بامقصد بنانا۔ جو نکات سمجھ نہ آئیں، انہیں discuss کرکے اپنے تصورات واضح کرنا۔

دعا:
1) زیادہ سے زیادہ دعا مانگنا ۔اٹھتے بیٹھتے، چلتے پھرتے، سکول، کالج، جامعہ، جاب کے لیے آتے جاتے دعائیں مانگتے رہنا
2) مختلف نئی دعائیں یاد کرنا۔
کتاب "حصن المسلم” یا "پیارے رسول ﷺ کی پیاری دعائیں” یا اذکار کارڈ میں سے)
3) پرانی بھولی ہوئی دعاؤں کو دوبارہ یاد کرنا بھی نہایت اہم ہے۔

قرآن مجید کی سورتیں اور دعائیں حفظ کرنا
1) آخری چاروں قل
2) آیت الکرسی
3) سورۃ الملک (روز ایک یا دو آیات یاد کرنا)
4) سورۃ البقرہ کا آخری رکوع
5) سورۃ یاسین (کثرت تلاوت کی وجہ سے لوگوں کے لیے یہ سورت حفظ کرنا آسان ہوتا ہے)
6) دعائے قنوت
7) مختلف قرآنی دعائیں یاد کرنا
8) حرزِ اعظم / منزل

انفاق فی سبیل اللّٰہ:
1) اللّٰہ کی راہ میں خود اپنے ہاتھ، اپنے "جیب خرچ” میں سے خرچ کرنا جو کم از کم ایک چوتھائی حصّہ ہو
2) رمضان میں بِلا ضرورت خریداری سے پرہیز کرنا
3) اپنے ارد گرد کے لوگوں کو بھی انفاق فی سبیل اللّٰہ کی طرف متوجہ کرنا خصوصاً قریبی خواتین کو صاحب نصاب ہونے کی صورت میں زیورات کی زکوٰۃ کی ادائیگی کے لیے توجہ دلانا۔

دعوت و تبلیغ کا اپنے دائرہ کار میں کام کرنا:
1) بحیثیت "راعی” اپنے اپنے دائرہ کار میں رمضان کی پلاننگ کروانا
2) ٹیچرز اپنے گھروں اور تعلیمی اداروں میں
3) باقی لوگ اپنے اپنے گھروں میں

حقوق اللّٰہ،حقوق العباد، حقوق النفس (شہوانی خواہشات پر قابو پانا، دیگر گناہوں سے پرہیز کرنا)، ممنوعات (جان بوجھ کر قے کرنا، جماع کرنا وغیرہ) کا خیال رکھنا۔

عبادت کے لیے خود کوشش کرکے وقت بچانا ہے۔

کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنا، جسمانی صحت و تندرستی کا خیال رکھنا

گھریلو ذمہ داریوں کی بروقت اور احسن طریقے سے ادائیگی کرنا اور عبادات کے لیے وقت نکالنا۔

                  **********

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں