ڈاکٹر خولہ علوی
(Some Important Questionaires)
نوٹ: یہاں ذیل میں چند سوال نامے دیے گئے ہیں جن کے جوابات دینے اور منصوبہ بندی کرنے سے ہم اپنا رمضان بہترین طریقے سے گزار سکتے اور اس ماہ مقدس کے فیوض و برکات سے صحیح معنوں میں استفادہ کر سکتے ہیں۔
سوال نامہ # 1: ماہ رمضان اور قرآن مجید
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات سوچ سمجھ کر قلم بند کریں اور اپنا رمضان بہترین طریقے سے گزاریں۔
1) گزشتہ سال اور اس سال کے رمضان المبارک میں آپ کو کیا فرق محسوس ہو رہا ہے؟
2). گزشتہ رمضان المبارک میں آپ نے کتنے روزے رکھے تھے؟ اور کتنے چھوڑے تھے؟
اگر چھوڑے تھے تو کیوں چھوڑے تھے؟
3). کیا آپ نے گزشتہ سال کے روزوں کی قضا ادا کرلی تھی؟ اگر کی تھی تو کب؟
4). گزشتہ رمضان میں آپ نے کتنی دفعہ قرآنِ مجید ناظرہ مکمل کیا تھا؟
5). گزشتہ رمضان المبارک میں آپ نے قیام اللیل یا نمازِ تراویح کے دوران کیا مکمل قرآنِ مجید سماعت کیا تھا؟
6). کیا گزشتہ رمضان میں آپ نے نوافل اور نمازِ تراویح کا اہتمام کیا تھا ؟
(نوافل :۔۔۔ نمازِ اشراق، نمازِ تہجد ، نمازِ تراویح اور باقی دیگر نوافل وغیرہ)
7). رمضان المبارک کی آمد کا آپ کو کس حد تک انتظار ہے اور کیوں ہے؟
ناظرہ قرآن
8). کیا دورانِ تلاوت آپ نے کبھی یہ محسوس کیا کہ آپ کو ناظرہ کی اصلاح کی ضرورت ہے؟
9). کیا آپ کو خود قرآن کی تلاوت کرنی آتی ہے ؟
اگر نہیں آتی تو کیا آپ سیکھنا پسند کرتی ہیں ؟
نیز اس کے لیے آپ کیا طریقہ اختیار کریں گی ؟
تجوید قرآن
10). کیا آپ نے کبھی علم التجوید کے کسی کورس میں شرکت کر کے اپنی اصلاح کی ہے؟
11). آپ کون سی قاری یا قاریہ سے متاثر ہیں ؟ نیز کیا آپ کسی قاری کی قرأت کو کاپی کرتی ہیں ؟ (مشق وغیرہ )
12). باجماعت نماز / ریڈیو یا موبائل یا T.V وغیرہ پر کسی قاری قرآن کی تلاوت کے دوران آپ کو اپنی تجوید کی اصلاح کا موقع ملا ؟ اور کیا آپ نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا ؟ اگر اٹھایا تو کس حد تک؟
13). کیا علم التجوید و قرأت سے آپ کی مزید واقفیت ہونا ضروری ہے؟ مزید کس حد تک ضرورت ہے ؟
حفظ قرآن
14). کیا آپ کو قرآنِ مجید حفظ کرنے کا شوق ہے یا نہیں؟ (جزوی یا مکمل)
15). کیا آپ کے گھر میں کوئی حافظ قرآن ہے؟
16). آپ کو قرآنِ مجید کی کتنی سورتیں زبانی یاد / حفظ ہیں؟ ان کی تعداد اور نام تحریر کریں ۔
17). جتنا قرآنِ مجید کا حصّہ آپ کو حفظ ہے ، کیا آپ اسے نماز میں تلاوت کرتے ہیں؟
18). قرآنِ مجید میں بیان کردہ کتنی دعائیں آپ کو زبانی یاد ہیں؟ (اندازاً)
19). معاشرتی زندگی میں کتنے حفّاظ اکرام سے آپ کے تعلقات ہیں؟ ان کے نام اور تعداد تحریر کریں۔
نیز حفّاظ کی آپ کی نظر میں کیا اہمیت ہے؟
ترجمہ و تفسیر
20). کیا آپ نے خود کبھی قرآنِ مجید کا ترجمہ پڑھا ہے ؟ (باقاعدہ دینی تعلیم سے پہلے )
21). کیا آپ نے اب تک قرآن مجید کی تفسیر از خود پڑھی ہے ؟ ( مکمل / جزوی)
22). کیا آپ نے قرآنِ مجید کا ترجمہ و تفسیر خود سامع کی حیثیت سے سنا ہے؟
اگر سنا ہے تو کس حد تک ؟
23). قرآنِ مجید کا ترجمہ/ تفسیر سننے کے بعد اس پر عمل پیرا ہونے کی کیا صورتحال رہی؟
قرآن مجید کا ترجمہ/تفسیر خود پڑھنے کے آپ کی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوئے؟
24).کیا آپ نے کبھی تفاسیر کا تقابلی مطالعہ کیا /کبھی ایسا سوچا ؟
25).قرآن مجید پڑھتے ہوئے کیا آپ نے کبھی اپنے کسی ذاتی مسئلے کا حل تلاش کیا؟
نيز اس معاشرے میں موجود کسی اجتماعی مسئلے کا حل آپ نے تلاش کیا؟
26).اس تفسیر / تفاسیر کا نام تحریر کریں جو آپ نے پڑھی ہو یا زیر مطالعہ رہی ہو؟
27).قرآن مجید کے احکامات پر ہم کس حد تک عمل پیرا ہوتے ہیں؟
28). قرآن و سنت کے احکامات کو آپ عملی زندگی میں کتنی اہمیت دیتے ہیں؟
29) آپ دورہ قرآن کے لیے اس راستے کی طرف کیسے آئے ہیں ؟وجوہات تحریر کریں۔
30). کیا آپ نے پہلے کبھی دورہ قرآن میں شرکت کی ہے؟
اگر کی ہے تو اس کے فوائد تحریر کریں۔
31). کیا آپ تحفہ کے طور پر سادہ قرآن یا تفسیر دینے کا عمل اختیار کرتے ہیں ؟
32) کیا آپ کے محلہ میں کسی مسجد / مدرسہ یا کسی گھر میں ہفتہ وار درس قرآن منعقد ہوتا ہے ؟
اور کیا آپ اس میں شرکت کرتے ہیں؟
33).کیا آپ نے کبھی مشکل وقت میں اپنی مرضی کو اللہ کے حکم پر قربان کیا ہے؟
34).کیا آپ اپنی زندگی میں اپنے والدین خصوصا والدہ کی مکمل اطاعت کی فرمانبرداری کرتے ہیں؟
35). تنہائی میں آپ کیا پسند کرتے ہیں؟ قرات بالجہر یا قرات بالاخفاء ( بلند آواز سے قرات کرنا یا آہستہ آواز سے قرات کرنا)
**********
سوال نامہ# 2: ماہ رمضان کی فضیلت اور روزے کی حفاظت
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔
1) ماہ رمضان کی عظمت و فضیلت کیا ہے؟
2) روزے کے ذریعے تقویٰ کا حصول کیسے ممکن ہے؟
3) استقبال رمضان کیسے کریں؟
4) رمضان نیکیوں کا موسم بہار کس طرح ہے؟
5)۔ لغو گفتگو، وقت کا ضیاع اور دیگر ممنوعات سے روزے کی حفاظت کیسے کریں؟
6) روزہ کن باتوں سے ٹوٹتا یا مکروہ ہوتا ہے؟ اور ان کی سزا یا کفارہ کیا ہے؟
7) دورہ قرآن سے ہم عملی فوائد کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟
8) اساتذہ و طالبات سکول، کالج ، اکیڈمی اور ٹیسٹ، امتحانات کے ٹف شیڈول میں نیند و عبادات کو کیسے ترتیب دیں؟
9) رمضان کی پلاننگ کس طرح کریں کہ اس بھرپور استفادہ کر سکیں؟
10) روزے رکھنا، نماز پنجگانہ کی ادائیگی، قرآن مجید کی تلاوت، نوافل کی ادائیگی، نماز تراویح پڑھنا، دعا مانگنا، صدقہ و خیرات کرنا، خدمت خلق کے دیگر کام وغیرہ ہم کس طرح بہتر طریقے سے کرسکتے ہیں؟
**********
سوال نامہ# 3: میرا روزانہ کا معمول اور محاسبہ
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔
1) کیا پانچوں نمازیں بر وقت ادا کیں؟
2) اگر کوئی نماز تاخیر سے ادا کی تو کیوں؟
3) اگر کوئی نماز قضا کی تو کیا بعد میں اس کی قضا ادائیگی کرلی؟
4) کیا صبح کے اذکار کیے؟
5) کیا قرآن مجید کی تلاوت کی؟
6) کیا قرآن کا ترجمہ اور تفسیر پڑھی؟ اگر پڑھی تو کتنی؟
7) کیا قرآنی آیات پر غور و فکر کیا؟
8) کیا پانچوں نماز کے بعد اذکار کیے؟
9) کیا مختلف مواقع پر پڑھی جانے والی دعائیں اور اذکار کیے؟
10) کیا دن میں اللّه تعالیٰ کا ذکر کیا؟ اگر کیا تو کیسے؟ (مثلاً آیت کریمہ، درود شریف یا کسی مسنون دعا یا قرآنی آیت کی تسبیح وغیرہ یا درس و تدریس میں شرکت، دوسروں کو دعوت و تبلیغ وغیرہ)
11) کیا رسول اکرم ﷺ کی کسی ایک سنت یا زیادہ سنتوں پر اہتمام سے عمل کیا؟
12) کیا کچھ صدقہ و خیرات کیا؟
13) کیا اپنے والدین کی فرمانبرداری کی؟ ان کی خدمت کی؟
14) کیا چھوٹوں سے شفقت برتی؟ اور ان کے ساتھ حسن سلوک کیا؟
15) کیا دوسروں کو نیکی و تقویٰ کی کوئی بات بتائی؟ اگر بتائی تو کیسے؟ اور کیا طریقہ اختیار کیا؟
16) کیا دوسروں کے ساتھ لڑائی جھگڑے سے کنارہ کیا اور بنا کر رکھنے کی کوشش کی؟
17) کیا صلہ رحمی کا کوئی کام کیا؟ مثلاً کسی بیمار کی عیادت، مالی تعاون، اخلاقی مدد وغیرہ
18) کیا لغو کاموں مثلاً فضول بحث و مباحثہ، لڑائی جھگڑا وغیرہ سے بچنے کی کوشش کی؟
19) کیا گناہوں سے بچنے کی کوشش کی؟ اور اپنے گناہوں کے لیے استغفار کیا؟
20) کیا جھوٹ، چغلی، غیبت، دوسروں کا مذاق اڑانے اور دیگر معاشرتی گناہوں سے بچنے کی کوشش کی ؟
21) کیا اپنی جسمانی صحت کا خیال رکھا؟
22) کیا کسی کے ساتھ نیکی کرکے اس کے لیے خوشی کا سامان کیا؟
23) کیا آج شام کے اذکار کیے ؟
24) کیا سونے سے پہلے اذکار کئے اور سورتیں پڑھیں؟
25) کیا اپنا محاسبہ کیا اور دن کے اعمال کا جائزہ لیا؟
**********