مریم نواز کی عمران خان پر شدید تنقید۔ مطلب کیا ہے؟

مریم نواز سوشل میڈیا کی دنیا میں چار ماہ بعد پلٹ آئیں

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے 5 ماہ بعد سوشل میڈیا پر واپسی کی ہے۔ مریم نواز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس سے قبل ٹوئٹ 24 جولائی کو کی گئی تھی جو کہ انتخابات کیلئے تھی۔

مریم نواز نے 5 ماہ بعد پھر سے سوشل میڈیا پر فعال ہوئی ہیں اور انہوں نے ٹوئٹ میں والد اور والدہ مرحومہ کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے والدین کیلئے دعا دی۔ انھوں نے لکھا ہے کہ میں نے آخری بار اپنی والدہ کو کفن میں دیکھا اور میں نے آخری دفعہ والد کو مسکراتے ہوئے اپنی والدہ کے ساتھ دیکھا، اللہ تعالیٰ آپ دونوں پر رحم کریں۔

یاد رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کو والد نواز شریف اور شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ سزا ہوئی تھی جس کے باعث ان کو والد کے ہمراہ ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ مریم نواز کے اڈیالہ جیل میں قید کے دوران ان کی والدہ کلثوم نواز لندن میں انتقال کرگئیں تھیں تاہم بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزائیں معطل کردی تھیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دو ریفرنسز کا فیصلہ پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت سنائے گی۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں