گوگل اور حکومت بلوچستان

پاکستانی نوجوانوں کے لیے ماہانہ 1000 ڈالر کمانے کا موقع، گوگل سےمعاہدہ ہوگیا

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

حکومت بلوچستان اور  ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ’گوگل‘ کے درمیان گوگل اسکالرشپ اور انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں گوگل سے تربیت پانے والے نوجوان کم از کم  ماہانہ 1000 ڈالر کما سکیں گے۔

پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان( اے پی پی ) کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت بلوچستان اور گوگل کے درمیان معاہدے کی تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ بلوچستان حکومت اور گوگل کے مابین معاہدہ اہم پیش رفت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سال مئی میں گوگل نے بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے  1000 اسکالر شپ دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

گوگل کا مفت آئی ٹی ٹریننگ پروگرام، اب پاکستانی 3سے 5لاکھ روپے کماسکیں گے

گوگل پر کبھی ان چیزوں کو سرچ مت کریں

سمارٹ ورک اپنائیے، غیرمعمولی نتائج حاصل کیجئے

سیکریٹری اطلاعات حمزہ شفقات نے کہا کہ پروگرام میں 900 سے زائد نوجوانوں نے انرولمنٹ کرائی۔ گوگل کی جانب سے مزید 2000 اسکالر شپ دیے گئے ہیں، ان میں لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے ایک، ایک ہزار اسکالر شپس شامل ہیں۔

حمزہ شفقات نے کہا کہ انٹرن شپ کے حامل نوجوانوں کی انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن ہوگی جس سے وہ آن لائن جاب حاصل کر سکیں گے، جبکہ انٹرنز ماہانہ ایک ہزار ڈالر تک کمانے کے قابل ہوں گے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں