اداکارہ-پینیلوپ-کروز

اداکارہ پینیلوپ کروز بھی غزہ جنگ بندی کے حق میں کھڑی ہوگئیں

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

معروف ہسپانوی اداکارہ پینیلوپ کروز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ’اب جنگ بندی‘ کے پیغام کے ساتھ ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔

کارکنوں نے اس کہانی کے اسکرین شاٹس کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا، جس میں پینیلوپ کروز نے غزہ کے حق میں لکھا ہے اور واضح طور پر اسرائیلی فوج سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

پینیلوپ کروز نے اس سے قبل 2014 میں بھی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوران میں ہسپانوی اخبارات میں ایک کھلا خط لکھا تھا جس میں غزہ کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی تھی۔

اس پر انھیں مغرب کے اسرائیل نواز حلقوں کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم بعدازاں اداکارہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ صرف اور صرف خطے میں امن کو فروغ دینا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہالی وڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔ انجلینا جولی نے اسرائیل فلسطین کشیدگی سے متعلق اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک طویل نوٹ پوسٹ کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ  دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کی طرح میں بھی اسرائیل پر دہشت گردانہ حملے اور بہت سے معصوم شہریوں کی موت دیکھ کر شدید غصہ ہوں، میں یرغمالیوں کی فوری بحفاظت واپسی کے لیے دُعاگو ہوں، سب سے زیادہ دُکھ بچوں کا قتل دیکھ کر ہوا اور بہت سے بچے تو یتیم بھی ہوچکے ہیں۔

اداکارہ انجلینا جولی

ہالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ اسرائیل میں جو کچھ ہوا وہ دہشت گردانہ کارروائی تھی لیکن اس کے بدلے میں غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کرکے معصوم جانوں کا ضیاع کرنا کوئی جواز نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ غزہ میں پانی، بجلی، خوراک نہیں، اُن کے پاس جانے کے لیے کوئی جگہ نہیں اور پناہ حاصل کرنے کے لیے سرحد عبور کرنے کا بنیادی انسانی حق بھی نہیں۔

انجلینا جولی نے یہ بھی کہا کہ غزہ کی آبادی 20 لاکھ سے زیادہ ہے، جن میں زیادہ تر بچے ہیں، جو تقریباً دو دہائیوں سے سخت ناکہ بندی میں زندگی گزار رہے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہاں جو چند امدادی ٹرک داخل ہورہے ہیں وہ غزہ کی ضروریات کو پورا نہیں کرسکتے، روزانہ کی بنیاد ہونے والی بمباری کی وجہ سے غزہ میں انسانی ضروریات میں اضافہ ہورہا ہے۔

اُنہوں نے کہا ’میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہوں۔ دوسرے لوگوں کی طرح میں نے بھی طبی امدادی کوششوں کے لیے عطیہ کیا ہے۔

دیگر مشہور شخصیات جنہوں نے غزہ کے حق میں بیان دیا، ان میں گیگی حدید، سوسن سارینڈن، دعا لیپا اور دیگر شامل ہیں۔

گیگی حدید
سوسن سارینڈن
دعا لیپا

برطانیہ میں، آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ اولیویا کولمین، برجرٹن اسٹار نکولا کوفلن، اور فلم ڈائریکٹر کین لوچ نے گزشتہ ماہ کے آخر میں ایک خط پر دستخط کیے جس میں فنون اور ثقافت کی صنعت پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے دوران میں فلسطینیوں کی آواز کو خاموش کرنے میں ملوث ہے۔

اولیویا کولمین
نکولا کوفلن
کین لوچ

متعدد دیگر فن کاروں نے بھی غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی تشدد کے خاتمے اور جنگ بندی کے مطالبات پرمشتمل پٹیشنز پر دستخط کیے ہیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں