تبی-ٹی-آرٹی-کی-ویڈیو-اسٹریمنگ-سروس

ٹی آرٹی کی ویڈیو اسٹریمنگ سروس tabii اور ترک ہوائی کمپنی کے مابین شراکت داری کا آغاز

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

ترکیہ کی گلوبل ویڈیو اسٹریمنگ سروس tabii نے ترک ہوائی کمپنی کے ساتھ  کاروباری شراکت کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ترک ہوائی کمپنی  کے مسافر، دوران پرواز، tabii کے خصوصی تفریحی مواد سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اس کاروباری شراکت کے ذریعے tabii کے 35 لاکھ سے زائد ناظرین کی طرح ترک ہوائی کمپنی کے مسافر بھی دوران پرواز عائلی تفریحی ڈرامے اور فلمیں ہوائی جہاز کی سکرین پر دیکھ سکیں گے۔

تبی کا تفریحی مواد ترک زبان کے علاوہ اردو، انگریزی، ہسپانوی اور عربی زبان میں ڈبنگ اور سب ٹائٹل کی سہولت کے ساتھ مہیا ہوگا۔ دنیا میں سب سے زیادہ ممالک میں سفری سہولت فراہم کرنے والی ترک ہوائی کمپنی کے ساتھ tabii کی کاروباری شراکت داری اس کے بین الاقوامی معیار کا ثبوت ہے۔ اب صارفین ویڈیو اسٹریمنگ مارکیٹ کی صف اول کی ویب tabii کے خصوصی ڈرامے اور فلمیں آسمان کی بلندیوں میں اڑتے ہوئے بھی دیکھ سکیں گے۔

ترکیہ کے ریاستی نشریاتی ادارے ٹی آرٹی کی ویڈیو اسٹریمنگ سروس tabii، ترک تفریحی مواد کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب کو پورا کرنے اور انٹرنیٹ صارفین کی ثقافتی رنگوں سے بھرپور تفریحی مواد کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کرتی ہے۔

واضح رہے کہ tabii معیاری تفریحی مواد کی وجہ سے انتہائی مختصر وقت میں انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد کو اپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ دنیا بھر میں ترکیہ کی پہچان، ترک ہوائی کمپنی کے ساتھ معاہدے کی بدولت اب مسافردوران پروازtabii کے خصوصی مواد کے ساتھ ساتھ ٹی آر ٹی کا دیگر معروف تفریحی مواد بھی دیکھ سکیں گے۔ جس میں ہم سب کا پسندیدہ ارطعرل غازی اور دوسری تفریحی طرز؛ تاریخ، مزاح، ہیجان، سنسنی سے بھرپور ڈرامے اور بہت سا دلچسپ تفریحی مواد بھی شامل ہو گا۔ یاد رہے کہ تبی کا مواد ترک زبان کے علاوہ اردو، انگریزی، ہسپانوی اور عربی زبان میں ترجمے کے ساتھ دستیاب ہے۔


ترک ہوائی کمپنی اور tabii کے مابین ہونے والی کاروباری شراکت داری کے نتیجے میں دورانِ سفر مسافروں کی بوریت کو تفریح میں بدلنے کے لیے فروری 2024 سے tabii کا خصوصی تفریحی مواد آپ کی مہمان نوازی کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔ یہ مواد ترک زبان کے علاوہ اردو، انگریزی، عربی اور ہسپانوی زبانوں میں ڈبنگ اور سب ٹائٹل کی صورت میں دیکھا جا سکے گا۔ tabii کے خصوصی مواد میں مولانا جلال الدین

رومی کی حیات پر مبنی تاریخی سیریل، ترک فضائیہ اور پائلٹوں کی فنی مہارت پر فلمائی ہیجان سے بھرپور کہانی ’حُر‘، مزاح پر مشتمل ’انتظام ہمارا کام‘، تجسس سے بھرپور ’آخری دن‘ اور ’معاون اداکار‘ نامی منفرد کہانیوں کے علاوہ ’گھپ اندھیرا‘، ’رفیقِ حیات‘، ’انصاف‘، ’نوجوان ابن سینا‘، ’رمضان بیعے کی حویلی‘، ’عبدالقادر گیلانی‘، اور ’ایک عظیم فتح‘ جیسی منفرد کہانیاں آپ کے ترک ہوائی کمپنی کے ساتھ سفر کو مزید خوشگوار اور یادگار بنائیں گی۔


’ترک ہوائی کمپنی کے ساتھ اس معاہدے سے ہماری رسائی میں مزید اضا فہ ہو گا‘

ٹی آر ٹی کے مدیر اعلیٰ مہمت زاہد سوباجی نے ترک ویڈیو سٹریمنگ تبی کے ترک ہوائی کمپنی کے ساتھ معاہدے کو خوب سراہا ہے۔ معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے زیادہ شہروں پر پرواز کرنے والی ہوائی کمپنی کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے tabii کو مزید فروغ ملے گا، اور tabii اپنے نعرے؛ ’کہانیاں جو ہمیں جوڑتی ہیں‘ کے مقصد کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھے گا۔”

سوباجی کا کہنا تھا ’دنیا بھر میں ترک تفریحی مواد کی طلب میں، بالخصوص گزشتہ دس برسوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دنیا بھر میں ناظرین اب ڈیجیٹل پلیٹ فارموں پر تفریحی مواد دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ناظرین کے اس بدلتے رجحان کے پیش نظر اور ترک تفریحی مواد کی بڑھتی طلب کو پورا کرنے کے لیے ٹی آر ٹی نے عالمی اسٹریمنگ مارکیٹ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ہمارے تفریحی مواد کی خصوصیت ہمارا منفرد ثقافتی رنگ ہے، تبی کے ڈراموں اور فلموں میں تاریخ، روایات، قومی اور روحانی اقدار، شاندار ثقافت دکھائی جاتی ہے، جو ہمیں دیگر سروسز سے منفرد بناتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پانچ ارب لوگوں کی ان کہانیوں کو سامنے لائیں گے جنہیں میڈیا میں کم جگہ ملتی ہے، اور وہ اپنی کہانیاں سنانے سے قاصر ہیں۔ ہم ترکیہ اور دنیا بھر میں بہترین تفریحی کونٹینٹ فراہم کرتے ہیں جو گھر کے ہر فرد کے لیے موزوں ہے۔

 ترک ہوائی کمپنی اور tabii کے درمیان  شراکت کے نتیجے میں ہوائی جہاز میں سفر کے دوران صارفین tabii کے خصوصی مواد سے لطف اندوز ہو سکیں گے، اور دنیا ہمارے عظیم ثقافتی ورثے کے متعلق جان سکے گی۔”

ترک تفریحی مواد کی آسان فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ترکیہ کے ریاستی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے tabii کے ذریعے ویڈیو اسٹریمنگ سروس شروع کی اور اس مقصد میں انتہائی تیزی سے بھرپور کامیابی بھی حاصل کی ہے۔

 30 خصوصی ڈراموں کے ساتھ آغاز کرنے والی اسٹریمنگ سروس کے صارفین کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ مئی 2023 میں آغاز سے اب تک tabii نے ہرشعبہ زندگی اور ہر عمر کے صارف کی توجہ اپنی جانب مبذول کی ہے۔

tabii اپنے ناظرین کو مختلف اقسام کا خصوصی تفریحی مواد فراہم کرے گی جس میں تاریخی شخصیات کی زندگیوں سے لے کر ہیجان سے بھرپور پیشکشیں بھی شامل ہوں گی۔ اس میں افسانوی کرداروں اور سماجی مسائل پر ڈرامے بھی ہوں گے، اوراس کے ساتھ ساتھ بچوں کےلیے اینیمیشن کی شکل میں تدریسی مواد بھی دستیاب ہو گا۔ tabii دیگر ویڈیو اسٹریمنگ سروسوں کی نسبت زیادہ خصوصی مواد کے ساتھ مارکیٹ میں آیا ہے۔

 ہم قارئین کو ہماری اس پیشکش سے لطف اندوز ہونے اور مزید تفصیلات جاننے کے لیے اپنی ویب سائٹ کے وزٹ کی دعوت دیتے ہیں۔ http://www.tabii.com

tabii ایک عالمی ویڈیو اسٹریمنگ سروس ہے جو ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے شروع کی ہے۔ "tabii” پر سب اہل خانہ کےلئے بہترین معیار کا تفریحی مواد مختلف زبانوں میں ڈبنگ اور سب ٹائٹل کے ساتھ دستیاب ہو گا۔ "tabii” ثقافتی طور پر دنیا بھر کے ناظرین کی مشترکہ اقدارپر مشتمل منفرد ویڈیو اسٹریمنگ سروس ہے۔ "tabii” پر خصوصی ڈرامے، فلمیں اور دستاویزی فلموں کے علاوہ آپ ٹی آرٹی کی کلاسک اور مشہور پیشکشیں اورلائسنس شدہ مواد بھی دیکھ سکیں گے، جن میں عائلی، تاریخی، ہیجانی، جذباتی، افسانوی، مزاح اور رومانوی طرز کا تفریحی مواد بھی شامل ہے۔ "tabii” پر آپ کے لیے ٹی آر ٹی کے تمام براہ راست چینل، کھیلوں کے مقابلے اور بچوں کے لیے علمی و تفریحی مواد بھی دستیاب ہے۔ "tabii” کا مواد ترکی، اردو، انگریزی، اور عربی زبانوں میں ترجمے کے ساتھ دیکھا جا سکے گا۔ زبانوں کی فہرست میں جلد ہی مزید زبانوں کا اضافہ بھی کر دیا جائے گا۔

ترکیہ میں فی الحال "tabii” پر تمام موبائل فونوں، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر tabii ایپ کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے، جبکہ کمپیوٹر پر www.tabii.com  کے ذریعے، اور سمارٹ ٹی وی اور ٹی وی باکس پرتبی کا مواد دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ عالمی سطح پر "tabii” کا تیار کردہ مواد دیگر ویڈیو اسٹریمنگ سروسز جیسا کہ یوٹیوب (youtube.com/@tabii) پربھی انتہائی مناسب ادائیگی پر دستیاب ہے۔”tabii” رواں سال کے دوران مزید ممالک اور زبانوں میں بھی دستیاب ہو جائے گا۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں