بنیادی تنخواہ 18 ہزار سے بڑھاکر 3 لاکھ کیجائے،تحریک انصاف کیطرف سے بل پیش

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کےلئے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس چھینہ نے بل جمع کرا دیا ہے۔

اسمبلی میں جمع کرائے گئے پرائیویٹ بل میں غضنفر عباس نے مطالبہ کیاکہ کہ بنیادی تنخواہ 18 ہزار سے بڑھاکر 3 لاکھ روپے ماہانہ کی جائے۔

پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی نے بنیادی تنخواہ سمیت 6 دیگر مراعات میں اضافے کےلئے بل اسمبلی میں جمع کرادیا ہے۔

بل میں تجویز دی گئی ہے کہ ہر رکن اسمبلی کا ڈیلی الائونس میں 400 گنا اضافہ یعنی اسے 1 ہزار روپے سے بڑھاکر 4 ہزار روپے کیا جائے۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے بل میں تجویز دی گئی ہے کہ کنونس الائونس 6 سو سے بڑھا کر 3 ہزار،ایڈیشنل ٹریولنگ الائونس 1 لاکھ 20 ہزار سالانہ سے بڑھاکر 5 لاکھ روپے تک کیا جائے۔

غضنفر عباس چھینہ نے بل میں مطالبہ کیا کہ رکن اسمبلی کے لئے ہاوس رینٹ 29 ہزار سے بڑھاکر 50 ہزار،یوٹیلیٹی الائونس 6 ہزار سے بڑھاکر 20 ہزار،تواضع الائونس 10 ہزار سے بڑھاکر 50 ہزار جبکہ گاڑی کی مرمت کا الائونس 12 ہزار رروپے ماہانہ تک کیا جائے۔

بل میں بلوچستان اسمبلی کے ارکان کے برابر تنخواہیں اورمراعات لانے کی ترامیم دی گئیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں