پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار ملک کون سا ہے؟ کیا آپ جانتے ہیں؟؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

رواں مالی سال اب تک امریکا پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار رہا جب کہ برطانیہ دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکا نے رواں مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں میں پاکستان سے 2 ارب 36 کروڑ ڈالر مالیت کا سامان خریدا ہے۔

سات مہینوں میں پاکستان کی مجموعی برآمدات میں امریکی خریداری کا حصہ 17 فیصد رہا۔

اسی عرصےکے دوران برطانیہ نے پاکستان سے ایک ارب 3 کروڑ 86 لاکھ ڈالر جب کہ چین نے ایک ارب 3 کروڑ 18لاکھ ڈالر کا سامان خریدا ۔

مرکزی بینک کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستانی مصنوعات کے دس بڑے خریداروں نے مجموعی برآمدات کا 63 فیصد مال خریدا ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں