US ban huawei mobile company

ہواوے (Huawei) موبائل استعمال کرنے والے اب کیا کریں؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

وسیم گل۔۔۔۔۔۔۔
ان لوگوں کے لئے جوسمجھتے ہیں کہgoogle یاAndroid کی وجہ سے ہواوے (Huawei) کمپنی ڈیوائس لائن میں ختم ہونے والی ہے۔

ہواوے ڈیواس لائن (device line) میں جس شان سے واپس آنے والا ہے شائد لوگوں کو اندازہ نہیں۔

میں ہواوے ہیڈ کوارٹر کی سروسز ٹیم میں رہ چکا ہوں اور مجھے پتہ ہے کہ وہاں کس پیٹرن پر مارکیٹ کو سامنے رکھتے ہوۓ کام ہوتا ہے۔

ایک مثال حاضر ہے

ٹیلی کام نیٹ ورکس کی مانیٹرنگ و آپریشنز (O & M) کے لئے ایک مختلف ایپلیکیشنز مارکیٹ میں جو بڑی بڑی کمپنیز کی آر اینڈ ڈی (R & D) نے تیار کیں۔ 2009 میں جب ہم اماراتی کمپنی اتصالات (Etisalat) کے لئے اور پھر دو ہزار دس میں ڈو ٹیلی کام (dU) کے لئے جب مینجڈ سروسز سولوشن تیار کر رہے تھے تو یہ معاملہ سامنے آیا کہ ان کمپنیز کی پالیسی کے مطابق ایک ہی نیٹ ورک میں کئ کمپنیز کے سسٹمز انٹیگریٹ ہیں اور ہر ایک کی مانیٹرنگ و آپریشن کے لئے ایپلی کیشن الگ ہے۔

یہ انتہائی پیچیدہ صورتحال تھی لیکن ہم نے دن رات ایک کر کے اس کا حل بھی آن پیپر تیار کیا جبکہ بیک اینڈ پر ہواوے کی آر اینڈ ڈی نے حقیقی سسٹم اینڈ ایپلی کیشن پر کام شروع کردیا ہوا تھا۔

میں دوہزار گیارہ میں سویڈن کی کمپنی ایرکسن میں چلا گیا جہاں ساڑھے پانچ سال گزار کر عمانی کمپنی عمان ٹیل آگیا۔ یہاں آ کر پتہ چلا کہ ہواوے کا وہی سسٹم اینڈ ایپلی کیشن اب رننگ حالت میں ہے جبکہ دنیا کی نمبر ون کمپنی ایرکسن بھی اس معاملے میں اس سے پیچھے ہے۔

یہی معاملہ ہواوے کے آپریٹنگ سسٹم کا جو جلد ہی مارکیٹ میں آ جاۓ گا تاریخی پیٹرن کی بنیاد پر لگتا ھے کہ اینڈرائڈ اور آئ او ایس (iOS) جیسے آپریٹنگ سسٹمز کی دوڑیں لگوا دے گا۔
اس لئے میں‌کہوں‌گا کہ ہواوے( Huawei) سیل فون رکھنے والے پریشان نا ہوں ۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں

ایک تبصرہ برائے “ہواوے (Huawei) موبائل استعمال کرنے والے اب کیا کریں؟”

  1. زبیدہ رؤف Avatar
    زبیدہ رؤف

    تاریخی حقائق سے پتا چلتا ھے کہ پابندی،دھکا یا دھچکا اکثر بہت بڑے دروازے کھلنے کا سبب بنتے ہیں میرا بھی یہی خیال ھے کہ ہواوے اب کچھ ایسا کرے گا کہ لوگ حیران ھوجائیں گے۔