باحجاب خاتون کا ٹمپریچر چیک کیاجارہا ہے

کورونا وائرس:پاکستانیوں کو زیادہ خطرہ نہیں،صورت حال بہتر

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

عالمی ادارہ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) کے اعدادوشمار اور ماہرین کے مطابق پاکستان کورونا وائرس کے تناظر میں ان ممالک میں شامل ہے جسے کم خطرات لاحق ہیں۔ اس وقت پاکستان کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں 32 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان میں اب تک 1,625 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ہر 10 لاکھ پاکستانیوں میں سے 7 افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔ اس اعتبار سے پاکستان دنیا میں 141 ویں نمبر پر ہے۔ دوسرے الفاظ میں 140 ممالک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی شرح زیادہ ہے۔

مجموعی طور پر 18 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ اس اعتبار سے وہ دنیا میں چالیسویں نمبر پر ہے۔ ہر 10 لاکھ پاکستانیوں میں 0.08 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس اعتبار سے پاکستان کا نمبر 62 واں ہے،دوسرے الفاظ میں 61 ممالک میں کورونا وائرس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی شرح پاکستان سے زیادہ ہے ۔

پاکستان میں تشویش ناک حالت کے مریضوں کی تعداد 11 ہے جبکہ 1567 مریضوں کی حالت زیادہ خراب نہیں ہے، ان میں سے بہت بڑی تعداد احتیاط کے تقاضوں کے تحت زیرنگہداشت ہیں۔

ڈاکٹر عطا الرحمان کا کہنا ہے کہ کرونا پر کراچی یونیورسٹی کے جمیل الرحمان سنٹر فار جینومکس ریسرچ میں تحقیق سے یہ بڑی پیش رفت سامنے آئی کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کروموسومز چین میں پائے جانے والے وائرس سے مختکف ہیں، ان کی شدت زیادہ نہیں ہے۔

دوسری طرف معروف پاکستانی ڈاکٹر آصف محمود جاہ کا کہنا ہے کہ شروع کے دنوں میں انفیکشن پھیلانے والا کرونا وائرس بہت طاقتور اور Lethel تھا لیکن اب اس کا نسبتاً کمزور Strain ہے جو زیادہ خطرناک ثابت نہیں ہو رہا۔ ان شاء اللہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ مزید کمزور ہو جائے گا اور اپنی تباہ کاریوں اور بربادیوں سے لوگوں کو زیادہ متاثر نہیں کر سکے گا۔

یہ بھی پڑھئیے:
”کورونا وائرس کا زور اپریل کے وسط تک ٹوٹ جائے گا“
کورونا وائرس کی موثردوا تیار ہوگئی: روس کا دعویٰ
کورونا وائرس کا موثر، مجرب روحانی اور طبی علاج

ڈاکٹرآصف محمود جاہ کا کہنا ہے کہ امریکا، اٹلی، سپین، جرمنی، فرانس سمیت اس وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کے لوگوں میں قوت مدافعت مضبوط نہیں، اسی لئے وہ اس وائرس کا زیادہ شکار ہورہے اور اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ تاہم پاکستان جیسے ممالک کے لوگوں میں بیماریوں سے لڑنے کی قوت مدافعت بھی بہت زیادہ ہے۔ وہ مسلسل مشکلات بھری زندگی بسر کرتے ہیں، ایسے ماحول میں زندگی بسر کرتے ہیں ، جس کا امریکی اور دوسری مغربی اقوام تصور بھی نہیں کرسکتیں۔

اگرچہ پاکستان میں حکومت اور میڈیا، دونوں کورونا وائرس کے حوالے سے خوف و ہراس کی ایسی فضا قائم ہوئے ہیں گویا دنیا میں سے زیادہ خطرناک صورت حال پاکستان کو درپیش ہے۔ یقیناً وبا کے دنوں میں احتیاط بہت ضروری ہے، تاہم دہشت اور خوف کا بدترین ماحول قائم کرکے قوم کو نفسیاتی مریض بنانا بھی دانش مندی نہیں ہے۔ یاد رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے، خوف و ہراس انسان میں قوت مدافعت کو کمزور کرتا ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں