وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب

وزیراعظم کا قوم سے خطاب کیسا لگا؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

فریدہ یوسفی:
آج بہت تحمل سے وزیراعظم صاحب کی تقریر سنی۔
اس سے زیادہ کی تقریر وزیراعظم صاحب سے متوقع بھی نہیں تھی۔
تو توقع کے مطابق ہی تقریر کا لب لباب یہ تھا کہ
دنیا میں کون کون سا ملک کیسے اور کیا کررہا ہے؟
لاک ڈاؤن سبھی مل کر کامیاب بناسکتے ہیں امیر ہوں یا غریب۔

اس نکتے پر ان کی فکر بجا تھی کہ کچی آبادیوں اور غریب لوگ کیسے قرنطینہ کریں گے جبکہ سات آٹھ لوگ ایک کمرے میں رہتے ہیں۔
اشیائے خورو نوش کے بارے میں ذخیرہ اندوزوں کو خبردار کیا کہ اس سے مشکلات کھڑی ہوں گی

اچھا ہوتا وزیراعظم صاحب اس پر کچھ عملی اقدام بھی کرکے بیٹھتے اور بتاتے کہ
یہ ہم نے کردیا ہے
کرونا سے ایمان اور نوجوانوں کے ساتھ مل کر لڑنا ہے
تو نوجوانوں کے لئے کوئی پیکج اناؤنس کرتے تاکہ ان کو موٹیوشن ملتی

یہ بھی پڑھئیے:
کورونا وائرس:پاکستانیوں کو زیادہ خطرہ نہیں،صورت حال بہتر

”کورونا وائرس کا زور اپریل کے وسط تک ٹوٹ جائے گا“

کورونا وائرس کے بعد کی دنیا کیسی ہوگی؟

10 سیکنڈز میں کورونا کی تشخیص، پاکستانی طلبہ نے حیران کردیا

ڈونرز کے لئے اچھے پیکج انائونس ہوئے جس میں سب سے اچھی چیز کہ اپنی دی رقم کی مانیٹرنگ کی جاسکے کہ کہاں خرچ ہورہی ہے۔

ٹائیگر فورس کا اعلان اور احساس پروگرام کی اپ گریڈنگ بھی اچھی بات ہے، اب تک اس کو عملی شکل دے دینی چاہئے تھی اور اچھا ہوتا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر اس کی پروگرامنگ کی جاتی

اچھا ہوتا کہ میڈیکل سے وابستہ ڈاکٹرز، پیرامیڈکل اسٹاف کے لئے پرکشش پیکجز کا اعلان کیا جاتا۔
سرکاری ملازمین کو ایک زائد تنخواہ کا اعلان کیا جاتا
سردست معلوم ہوتا ہے کہ ابھی تک آپ کو اپنی قوت بازو کا اندازہ نہیں ہوا۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں