Verditer_Flycatcher_bird

پاکستان کے5 خوبصورت پرندے جن کی خوبصورتی آپ کو حیران کردے گی

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اسراراحمد بٹل:
پاکستان دنیا کے نہایت خوبصورت ممالک میں سے ایک ہے، اللہ تعالیٰ نے مختلف قسم کی وائلدلائف عطا کررکھی ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم جہاں اپنے اردگرد بسنے والے انسانوں کی حفاظت کریں، وہاں جنگلوں اور جنگل میں بسنے والی مخلوقات کی بھی حفاظت کریں۔

ذیل میں پاکستان میں رہنے والے پانچ خوبصورت پرندوں کے بارے میں معلومات دی جارہی ہیں، یقینا یہ معلومات آپ کے علم میں اضافہ کریں گی اور آپ کی وائلدلائف سے دلچسپی میں بھی اضافہ کریں گی۔

نیلا مکھی مار
نیلا مکھی مار(Verditer flycatcher) نیلے رنگ کا یہ پرندہ عام طور پر مکھیاں کھاتا ہے، یہ پاکستان اور بھارت سمیت جنوبی ایشیا کے کئی ممالک میں پایا جاتا ہے۔

پلمبیئس واٹر ریڈ سٹارٹ

پلمبیئس واٹر ریڈ سٹارٹ(plumbeous water redstart female) کا تعلق فلائی کیچر پرندوں کی فیملی Muscicapidae سے ہے۔ پلمبئیس کا مطلب ہے تانبے کے رنگ والا جبکہ ریڈسٹارٹ نام اس کی سرخ دم کی وجہ سے دیا گیا ہے۔

یہ پرندہ پاکستان، افغانستان، بھارت، بھوٹان، نیپال، بنگلہ دیش اور چین میں پایا جانے والا عام پرندہ ہے۔ عام طور پر دریائوں، ندی نالوں اور جھیلوں کے کنارے پائے جانے والے پودوں میں گھونسلہ بناتا ہے۔ پلمبیئس واٹر ریڈسٹارٹ اپنے علاقے کا بہت شدت سے دفاع کرتا ہے۔ اگر کوئی اس کے گھونسلے کے قریب جائے تو یہ بہت زیادہ شور مچاتا ہے۔

لمبی دم والی شرائیک
Long tailed Shrike
(Lanius schach)
یہ بھی ایک نہایت خوبصورت پرندہ ہے، ممکن ہے کہ آپ نے بھی اسے دیکھا ہو، یہ ایک ذہین پرندہ ہے۔

چٹانی چڑیا
ایک چھوٹا پرندہ ہے جس کا تعلق فیملی Emberizidae سے ہے۔ یہ شمال مغربی افریقہ، جنوبی یورپ، وسطی ایشیا اور کوہ ہمالیہ کے آس پاس کے علاقوں میں بریڈ کرتی ہے۔ یہ پتھریلے پہاڑی علاقوں میں رہنا پسند کرتی ہے۔

مادائیں 5 انڈے دیتی ہیں۔ انڈے زمین پر دیتی ہیں یا چھوٹی جھاڑیوں میں۔ یہ بیج کھاتی ہیں لیکن اپنے بچوں کو کیڑے مکوڑے کھلاتی ہیں۔

سفید ویگٹیل
سفید ویگٹیل (White Wagtail) ایک خوبصورت پرندہ ہے جس کا تعلق پرندوں کی فیملی Motacillidae سے ہے۔ اس کا سائنسی نام Motacilla alba ہے۔

یہ ایک مہاجر پرندہ ہے جو گرمیاں قطب شمالی کے ٹھندے علاقوں میں گزارتا ہے جہاں یہ بریڈ بھی کرتا ہے۔ البتہ سردیاں گزارنے کیلئے گرم ممالک بشمول پاکستان کا رخ کرتا ہے۔ پاکستان میں یہ نومبر سے اپریل تک دیکھا جاسکتا ہے۔

مصنف:اسراحمد بٹل، مانسہرہ

یہ حشرات خور پرندہ ہے۔ عام طور پر کھلے میدانوں میں حشرات پکڑتا ہے۔
یہ لیٹویا ملک کا قومی پرندہ بھی ہے۔ نر کی گردن اور گردن سے نیچے کا حصہ کالا ہوتاہے۔
گرمیاں گزارنے کیلئے سفید ویگٹیل مشرق وسطی’، پاکستان، جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک اور جنوب مشرقی ایشیاء کے ممالک میں آتا ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں