سویڈن کا عجیب و غریب ریسٹورنٹ

ریسٹورنٹ جہاں ایک دن میں صرف ایک شخص کھانا کھائے گا

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن اور جزوی کرفیو نافذ ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا بھر میں جہاں دفاتر، تعلیمی ادارے اور تمام تر دکانیں بند ہیں تو وہیں ریسٹورنٹ بھی بند ہیں اور لوگ باہر جا کر کھانا کھانے سے محروم ہیں۔

متعدد ممالک میں سماجی دوری اختیار کرتے ہوئے تمام تر حفاظتی اقدامات کے ساتھ ریسٹورنٹس کھول دیے گئے ہیں۔

لیکن سوئیڈن میں سماجی دوری پر خاص عمل کرتے ہوئے جلد ایک ایسا ریسٹورنٹ کھولا جا رہا ہے جس میں ایک دن میں ایک ہی شخص کھانا کھا سکتا ہے اور وہاں بیٹھنے کے لیے صرف ایک ہی ٹیبل لگی ہوئی ہے۔

یہی نہیں بلکہ ریسٹورنٹ میں کھانا پیش کرنے کے لیے ایک رسی کی مدد سے ٹوکری کے ذریعے کھانا ٹیبل تک پیش کیا جائے گا۔

سوئیڈن میں سماجی دوری پر عمل کرنے والا ‘ٹیبل فار ون’ نامی ریسٹورنٹ 10 مئی سے کھلے گا جو کہ یکم اگست تک صارفین کو اپنی خدمات فراہم کرے گا۔

ہوٹل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک شخص ہی ایک ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا کھا سکے گا اور اس کے استعمال شدہ برتن دو مرتبہ دھلیں گے جب کہ ٹیبل کو بھی سینیٹائز کیا جائے گا۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں