عید شاپنگ

حج بیت اللہ، عیدالاضحیٰ کی خوشیاں اور کورونا وائرس

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

فاتحہ مبین / گوجرہ :

کل میں امی جان اور چھوٹی بہنوں کے ساتھ عید کی شاپنگ کرنے بازار گئی. چھوٹی بہنوں کو عید کی خریداری کرتے دیکھ کر خوشی ہو رہی تھی. ان کے ننھے ننھے ہاتھ چوڑیوں اور مہندی کی طرف بڑھ رہے تھے. ان کی مسکراہٹ ان کے چہروں پر تھی.

مگر دل میں ایک ملال، پریشانی اور حیران کن سوالات اور خیالات تھے کہ کہیں اس وبا (سزا) میں اللہ تعالیٰ کی نا پسندیدہ جگہ پر آکر اللہ تعالیٰ کو ناراض تو نہیں کر دیا؟؟

اس سال ہمیں کورونا نے بتا دیا کہ زندگی انڑنیٹ، کپڑے اور فضولیات کو نکال کر بھی گزاری جا سکتی ہے. اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کر کے اللہ کو منایا جا سکتا ہے.

بکرا عید کے لئے بکرا لیں یا حصہ ڈالیں والدین اسی پریشانی میں مبتلا ہیں. اس کورونا نے ہماری زندگیاں بدل بدل ڈالیں، ہمارے پیاروں کو ہم سے چھینا.

عید کی خریداری کے دن اور حج پر جانے والے لوگ ایسے پلٹے کہ زندگی میں خوشی باقی نہ رہی ایسا محسوس ہوتا ہے۔

حج وہ اہم فریضہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے ہم پر فرض کیا ہے. وہ اس سال کورونا کی وجہ سے مختصر ہو گیا ہے ایسا دھچکا اور حیرت انگیز بات دل کو چیر جاتی ہے۔

بقرہ عید کی خوشیاں ختم۔
اللہ تعالیٰ جلد ہمیں اس عذاب سے نجات دلائے اور ہماری غلطیوں اور کوتاہیوں کو معاف فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ جزاک اللہ خیرا


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں

2 پر “حج بیت اللہ، عیدالاضحیٰ کی خوشیاں اور کورونا وائرس” جوابات

  1. قانتہ رابعہ Avatar
    قانتہ رابعہ

    ایک بچی جس نے قلم ہاتھ میں لے کےپہلی مرتبہ اپنے جزبات کا اظہار قلم کی زبانی کیا ۔۔اس کی حوصلہ افزای ہونی چاہئیے ۔۔بہت خوب فاتحہ

  2. راشدہ قمر Avatar
    راشدہ قمر

    ما شاء اللہ فاتحہ بیٹا بہت خوب
    اللہ کرے زور قلم اور زیادہ