کام کریں، ردعمل نہ دیں، صدر عارف علوی کی عمران خان کو ہدایت

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہےکہ جنوبی پنجاب صوبہ بننا آسان کام نہیں ہے،وہاں مشکلات ہیں، اثاثوں کو تقسیم کرنا، پانی کے حصے کا تعین کرنا سمیت دیگر مشکلات ہیں، مسائل کاسامنا ہے لیکن مسائل جلد حل ہو جائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
صدرمملکت نے کہا کہ حکومت اور وزیراعظم سے گزارش ہے اپنے کام سے راستے کا تعین کریں، ردعمل نہ دیں،انھوں نے کہا کہ لاپتا افراد کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں اس مسئلے پر بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے.

صدر علوی نے کہا کہ دیسی مرغیوں اور انڈوں کا مشورہ میں نے نہیں دیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں سیاحوں کی تعداد 15؍ لاکھ سے 22؍ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس ویزے پر آنیوالے کو سیاحت کی اجازت نہیں ہوتی، نتھیا گلی میں پلاننگ کر نے سے سیاحوں کی تعدادبڑھ گئی ہے،ماحولیات کے لئے بلین ٹری سونامی غیرسیاسی پروگرام ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ آئینی دائرے میں رہ کر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں