مشیل اوباما کی خود نوشت نے ریکارڈ توڑ دیے، 15 دنوں میں 20 لاکھ نسخے فروخت

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما کی خود نوشت ’Becoming‘ نے محض 15 دن میں رواں برس امریکا میں شائع ہونے والی تمام کتابوں کی فروخت کا ریکارڈ توڑ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشیل اوباما کی سوانح حیات ’Becoming‘ کی صرف 15 دن میں 20 لاکھ سے زائد کتابیں فروخت ہوچکی ہیں، یہ امریکا میں رواں برس شائع ہونے والی کتابوں میں ریکارڈ فروخت ہے۔مشال اوباما کی کتاب کو شہرت اسی وقت حاصل ہوگئی تھی جب کتاب کے ایک اقتباس نے مداحوں کو حیران کردیا تھا،

مشیل اوباما نے پہلی بار انکشاف کیا کہ اُن کے بچے فطری پیدائش کے بجائے آئی وی ایف کے ذریعے دنیا میں آئے۔ بار بار حمل ضائع ہو جانے کے باعث جوڑے نے آئی وی ایف کا طریقہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کتاب کو شہرت حاصل ہونے کی دوسری وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بے جا نکتہ چینی کرنا ہے،

امریکی صدر نے کتاب کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کتاب کو بیزار عورت کی کہانی کہا تھا جس پر امریکی صدر کو شدید تنقید کا سامنا رہا تھا۔ کتب کی خرید و فروخت کا ڈیٹا جمع کرنے والے ادارے کے مطابق رواں برس شائع ہونے والی کتابوں میں کوئی بھی ایک کتاب 20 لاکھ تک فروخت نہیں ہوسکی ہے جب کہ یہ ہدف مشیل اوباما کی کتاب نے محض 15 دن میں حاصل کرلیا۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں

ایک تبصرہ برائے “مشیل اوباما کی خود نوشت نے ریکارڈ توڑ دیے، 15 دنوں میں 20 لاکھ نسخے فروخت”

  1. zubada raouf Avatar
    zubada raouf

    میری لسٹ میں تھی لیکن اب پہلی فرصت میں پڑھوں گی۔ کتابوں پر زیادہ زیادہ اپ ڈیٹ دیتے رہیں۔شکریہ