Taste-of-Cherry-1

ٹیسٹ آف چیری ( ایرانی ، فارسی فلم )

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

فِلا فطین

آخری بار فارسی مووی ” آ سیپریشن” دیکھی تھی اور بہت پسند آئی تھی. اس لئے آج بھی کوئی فارسی مووی ہی دیکھنے کا سوچا اور "ٹیسٹ آف چیری” شروع کی. اپنی طرز کی انوکھی مووی ہے.

ایک ایسے آدمی کی کہانی جو دنیا سے مایوس ہو کر خودکشی کرنا چاہتا ہے. اور ایک ایسے آدمی کو ڈھونڈ رہا ہے جو با معاوضہ اس کے مرنے کے بعد پہلے سے کھودے گئے گڑھے میں موجود اس کی لاش کے اوپر مٹی ڈال دے. اور بس.

اس سلسلے میں وہ جن لوگوں سے ملتا ہے اور لوگ اسے جس طرح کی نصیحتیں کرتے ہیں، اس کی بات پہ جو ری ایکشن دیتے ہیں وہ حقیقت سے انتہائی قریب اور شاندار ہے.

مجھے اس میں سنایا گیا ایک لطیفہ بہت دل کو لگا کہ ایک آدمی ڈاکٹر کے پاس گیا اور بولا:

ڈاکٹر صاحب ! میں جب اپنے سر کو ہاتھ لگاتا ہوں تو درد ہوتا ہے. پاؤں کو ہاتھ لگاتا ہوں تو درد ہوتا ہے. غرض جسم کے کسی بھی حصے کو چھو لوں، درد ہوتا ہے. ڈاکٹر نے اس کا مکمل معائنہ کیا اور بولا:

اصل میں تمہارے جسم میں کہیں بھی درد نہیں ہے، بلکہ تمہاری انگلی ٹوٹی ہوئی ہے.

بالکل یہی معاملہ انسان کا ہوتا ہے. اپنی روح کے مسئلوں کا حل اس مادی دنیا کی رونقوں میں ڈھونڈنا چاہتا ہے. سمجھتا ہی نہیں کہ دل کے مسئلوں میں دماغ درست کرنے یا باہر کے حالات بدلنے سے کام نہیں چلتا. چیزیں وہیں جا کر ٹھیک ہوتی ہیں جہاں سے ان کی خرابی شروع ہوئی تھی.

فلم ٹیسٹ آف چیری کے ڈائیلاگز ایسے کہ بندہ گفتگو سنتا ہی چلا جائے. ساری مووی تقریباً ایک ہیرو، ایک ہی علاقے اور ایک ہی گاڑی کے گرد گھومتی ہے.

کچھ لوگوں کے نزدیک یہ شدید قسم کی بورنگ اور فضول مووی ہوگی. لیکن ایسی چیزوں کو پسند کرنے کے لیے تھوڑا سا ٹیسٹ ڈویلپ کرنا پڑتا ہے. اس کے بغیر ہضم نہیں ہوتیں.

آخر میں وہ شخص اپنے ارادے میں کامیاب ہوا یا نہیں. اسے خود کو دفنانے کے لیے کوئی شخص ملا یا نہیں….

اس کے لیے مووی دیکھیں.. البتہ یہ نہیں کہا جاسکتا کہ دیکھنے کے بعد دعائیں دیں گے یا بد دعائیں. یوٹیوب پر انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ بھی موجود ہے. ٹورنٹ پہ بھی ڈاؤن لوڈ ہو جائے گی.


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں

ایک تبصرہ برائے “ٹیسٹ آف چیری ( ایرانی ، فارسی فلم )”

  1. Zubada Raouf Avatar
    Zubada Raouf

    I like Irani movies, usually they are very subjective and full with genuine details. Thanks for sharing this one, but there is a long list of watchable films