نریندر مودی، وزیراعظم بھارت

مودی کو پانچ ریاستوں میں بدترین شکست، آگے کیا ہونے والا ہے؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

کیا مودی سرکار کے’’اچھے دن‘‘ جانے والے ہیں؟ ریاستی انتخابات میں راجستھان اور چھتیس گڑھ کی ریاستیں بی جے پی کے ہاتھوں سے نکل گئیں۔

اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ یہ مودی کو واضح پیغام ہے کہ عوام خوش نہیں اور یہ تبدیلی کا وقت ہے۔
انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے بعد ریاست راجستھان کی وزیراعلیٰ وسوندھرا راجے اور چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ رمن سنگھ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے اور کہا ہے کہ و ہ مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے اور عوام کے حقوق کے لئے لڑتے رہیں گے۔

حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے ریاستی انتخابات میں حیران کن طور پر بڑی تعداد میں نشستیں جیت لی ہیں جبکہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو اہم نشستوں سے محروم ہونا پڑا ہے۔

راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں کانگریس نے بی جے پی کو شکست سے دوچار کردیا ہے، ان تینوں ریاستوں میں بی جے پی کی حکمرانی تھی۔

راجستھان میں کانگریس نے 100 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ بی جے پی کے حصے میں74 نشستیں آئیں، 2013کے انتخابات میں اس ریاست میں کانگریس کی صرف 22 نشستیں تھیں یوں اُس نے 79اضافی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بی جے پی 90نشستوں سے محروم ہوگئی ہے۔
چھتیس گڑھ میں کانگریس68 نشستیں لے گئی جبکہ بی جے پی16 تک محدود ہوگئی ہے۔2013ء کے انتخابات میں کانگریس کی 39 اور بی جے پی کی 49نشستیں تھیں۔

مدھیہ پردیش میں دونوں جماعتوں میں کانٹے کا مقابلہ رہا، تاہم کانگریس 55ایسی نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی جو بی جے پی کی تھیں۔کانگریس 115، بی جے پی108 نشستوں پر کامیاب رہی۔ 2013ء کے انتخابات میں کانگریس صرف 58اور بی جے پی 165نشستیں جیتی تھی۔

ریاست تلنگانہ سے بھی بی جے پی کا پتہ صاف ہوگیا،صرف ایک نشست ملی،میزورام میں مقامی جماعتیں بازی مار گئیں، یہاں کانگریس کو پانچ اور بی جے پی کو ایک نشست ملی۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں