بین الاقوامی کتاب میلہ ، لاہور ( پاکستان ) میں حریم ادب کا سٹال

بین الاقوامی کتاب میلہ میں حریم ادب کا سٹال

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

رخسانہ اقبال راؤ

آج پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کے ایکسپو سینٹر میں حریم ادب کے اسٹال پر پہلے دن ہمیں جانا تھا۔ یہاں بین الاقوامی کتاب میلہ منعقد ہورہا تھا۔۔ حریم ادب کے پلیٹ فارم سے اصلاحی ادب کے فروغ کے لیے پوری ٹیم سرتوڑ کوششوں میں مصروف تھی۔ کتب میلہ کے لیے 12 13 14 15 کی تاریخ مقرر تھی لیکن ٹیم نے 11 تاریخ سے ہی ایکسپو سینٹر میں اپنے سٹال کی ڈیکوریشن کا کام شروع کردیا ۔

حریم ادب کی یہ ٹیم ممبرز سب کی سب گھریلو خواتین ، بال بچوں والی خواتین تھیں جبکہ کچھ طالبات بھی تھیں ۔سب کی سب ایک بڑے مقصد کی خاطر بہت پرجوش اور پرعزم نظر آرہی تھیں ۔

صبح جیسے ہی ہم ایکسپو سینٹر ہال نمبر1 کے گیٹ سے انٹر ہوئے تو ایک فل سائز International book fair
کا بینر بڑی سی دیوار پر آویزاں نظر آیا جس سے جذبوں کی صداقت اور اور یقین کو پختگی ملی۔

صبح کے نو بج چکے تھے اور ہم اپنے تمام سازوسامان سمیت سٹال کو سیٹ کرنے میں مصروف ہوگئے ۔ اردگرد ہر کوئی اسی تگ و دو میں مصروف تھا کہ زیادہ سے زیادہ visitors کو اپنی کتب اور دیگر علمی کاوشوں کی طرف متوجہ کیا جا سکے ۔

ہمارے اسٹال پر حریم ادب ڈائریkey rings مجلے ،ناول اور اس کے علاوہ بے شمار کتابچے موجود تھے۔ میڈیا کے اس پرفتن دجالی دور میں بھی کتب بینی کے شائقین کی اتنی بڑی تعداد کو دیکھ کر خون میں سیر وں اضافہ ہو رہا.

پیمرا کی ٹیم ہمارے اسٹال پر آئی تو ہماری مستعد ٹیم نے بہت اچھے انداز میں انہیں ” حریم ادب ” کا تعارف کرایا اور کچھ تحائف پیش کیے. فوٹو گرافرز نے بھی ہماری مصنوعات اور اشیا میں دلچسپی لیتے ہوئے تحفہ لینے کا مطالبہ کیا
جسے ہم نے خوش دلی سے پورا کیا۔

بین الاقوامی کتاب میلہ ، لاہور ( پاکستان ) میں حریم ادب کا سٹال

یہ نمائش کا پہلا دن تھا اور شام تک بہت بڑی تعداد نے حریم ادب کے خوبصورت سٹال کا دورہ کیا۔اور وہ سب لوگ حریم ادب جیسی شاندار تنظیم سے متعارف ہوئے ۔انھیں اس کے مقاصد ، اہداف اور کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
وہ اس بات پر بھی حیران تھے کہ حریم ادب کی کارکنان اپنی ذاتی مصروفیات چھوڑ کر ایسی رضاکاروں کی طرح کام کر رہی ہیں جنہیں کسی قسم کا کوئی معاوضہ اس دنیا میں نہیں لینا
مگر
ہاں
بدلے میں وہ صرف جنت چاہتی ہیں۔۔۔۔!


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں