کاربوہائیڈریٹس ( نشاستہ )

کاربوہائیڈریٹس ( نشاستہ ) ، متوازن غذا کا اہم ترین حصہ

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

ڈاکٹر خدیجہ طارق

پہلے یہ پڑھیے
متوازن غذا کیا ہے اور کیوں ضروری ہے ؟

کاربوہائیڈریٹس جنھیں اردو میں ( نشاستہ )کہتے ہیں اور ان کا دوسرا نام ’شوگرز‘ بھی ہے، ہماری غذا کا اہم حصہ ہیں۔ یہ انسانی جسم کو توانائی مہیا کرتے ہیں اور ہماری متوازن غذا کا تقریباً 55سے 65 فیصد حصہ کاربوہائیڈریٹس سے پورا ہوتا ہے۔ ایک میڈیکل ریسرچ کے مطابق 2000 کیلوریز لینے والے انسان کو ڈیلی 275 گرام کاربوہائیڈریٹس لینے چاہئیں۔کاربوہائیڈریٹس کا ایک گرام ہمیں چار کیلوریز دیتا ہے۔

کاربوہائیڈریٹس کو عموماً دوگروپس میں تقسیم کیا جاتا ہے:
Simple carbohydrates
Complex carbohydrates

سمپل کاربوہائیڈریٹس کو ہم (Bad carbohydrates) بھی کہتے ہیں کیونکہ یہ ہماری صحت کے لیے اچھے نہیں ہوتے۔ ان میں فائبر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے، اس لیے یہ جلدی ہضم ہو کر خون میں شامل ہو جاتے ہیں، موٹاپے کا باعث بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہائی کولیسٹرول، ہائی بلڈ پریشر، ہائی بلڈ شوگر اور دل کی بیماریوں کا باعث بھی بنتے ہیں۔

سمپل کاربوہائیڈریٹس کو مزید تین گروپس میں تقسیم کیا جاتا ہے:
Monosacharrides.
Oligosacharries.
Diasacharrides.

یہ عام طور ایک یا دو شوگر مالیکیولز سے مل کر بنتے ہیں جو بہت جلدی ہضم ہو کر خون میں شامل ہو جاتے ہیں اور بلڈ شوگر لیولز کو بڑھا دیتے ہیں، انھیں ’ایمپٹی کیلوریز‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ان میں وٹامنز، منرلز اور ڈائٹری فائبر نہیں پایا جاتا۔ یہ صرف ہمیں کیلوریز دیتے ہیں جو ہماری غذائی ضروریات کو پورا کر دیتی ہیں لیکن وہ بنیادی اجزاء فراہم نہیں کرتے جو ہماری گروتھ، نشوونما اور صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔

سمپل کاربوہائیڈریٹس ڈیری پروڈکٹس، بیکڈ پروڈکٹس، بسکٹ، کیک، کینڈیز، سوڈا ڈرنکس اور فرائیڈ فوڈ آئٹمز میں پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وائٹ فلور، چینی، وائٹ پولشڈ رائس وغیرہ میں پائے جاتے ہیں۔

٭کمپلیکس کاربوہائیڈریٹس
کمپلیکس کاربوہائیڈریٹس کو (Good carbohydrates) بھی کہا جاتا ہے۔کاربوہائیڈریٹس کی اس قسم میں فائبر شامل ہوتا ہے۔ یہ ہم زیادہ تر پودوں سے حاصل کرتے ہیں۔ یہ دیر سے ہضم ہوتے ہیں اور خون میں شوگر کی مقدار کو جلدی نہیں بڑھاتے۔ ان کے استعمال سے بلڈ گلوکوز لیول مینٹین رہتا ہے۔ یہ زیادہ تر سبزیوں، پھلوں، دالوں اور لوبیا وغیرہ میں پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ گندم، جو کا دلیہ اور براؤن رائس بھی کمپلیکس کاربوہائیڈریٹس کا سورس ہیں۔

اپنی غذا میں کمپلیکس کاربوہائیڈریٹس ’ریکمنڈڈ ڈائٹری الاؤنس‘ کے مطابق تقریباً 55 سے 65 فیصد تک شامل کریں اور یہ کاربوہائیڈریٹس پھلوں سبزیوں دالوں اور گندم سے حاصل کریں۔ سمپل کاربوہائیڈریٹس کو اپنی غذا سے نکال دیں۔ یاد رہے کہ سمپل کاربوہائیڈریٹس میں سفید بریڈ چاول چینی تمام بیکری پروڈکٹس سوڈا ڈرنکس چاکلیٹس کینڈیز وغیرہ شامل ہیں۔

Eat Healthy stay healthy.

( ڈاکٹر خدیجہ طارق ڈاکٹر آف نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس ہیں ۔ ڈاکٹر صاحبہ سے آن لائن کنسلٹیشن کے لیے اس نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے : 03452383483 )


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں