آج وفاقی کابینہ کا اجلاس، اہم ترین فیصلے ہوں گے

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

وفاقی کا بینہ آج ادویات کی زیادہ سے زیادہ ر ٹیل پرائس کی منظوری دے گی ۔ کا بینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیر اعظم آ فس میں ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔ اجلاس میں 26نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔دوائوں کی قیمتوں کے تعین کی سمری نیشنل ہیلتھ سروسز ڈویژن نے بھیجی ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر اخراجات پر کنٹرول کیلئے کئے اقدامات پر بریفنگ دینگے۔ڈ یپازٹ پروٹیکشن کا ر پوریشن کے بورڈ آ ف ڈ ائریکٹرز ،پاک اومان انوسٹمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی دو بارہ تقرری ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایر یل ورک لائسنس کی تجدید ، میسرز ویژن ایئر انٹر نیشنل کے چارٹر لا ئسنس کلاس ٹو کی تجدید،پی آئی اے کے لا ئسنس کی تجدید ،کرنل غلام قمبر کی مدت ملازمت میں توسیع ، بیلا رس اور پا کستان کے در میان فوجی تعاون کے معاہدہ پر دستخط ،وزارت تعلیم کو سپلیمنٹری گرانٹ دینے،ایف آئی اے کے ایتھنز اور تہران میں نئے کاسٹ سنٹرز کے قیام کیلئے بجٹ کی منظوری دی جائیگی ،وزارت داخلہ نے لوکل گورنمنٹ بورڈ کے قیام کی سمری بھیجی ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں