سرخ گلاب کے پھول

محبتوں کے گلاب !

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

شاھدہ اقبال

14فروری محبت کا عالمی دن ہے ! نوجوان مغربی کلچر سے لیا گیا یہ دن منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ہمارے ہاں بےراہ و روی کا شکار نوجوان طبقے میں دن بدن اس میں دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے اور میڈیا اور معاشرہ کے دیگر کاروبار بھی اس کو پروموٹ کرنے میں دو ہاتھ آگے ہیں ۔

سرخ لباسو ں و پیراہن سے سجی ملبوسات کی دکانیں , دل کی شیپ کے غبارے اور پھولوں کی دکانوں میں سرخ مہکتے گلاب ! ناجائز اور حرام دوستی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف اور ویلنٹائن ڈے کے کارڈز کے تبادلے ، اور دیگر تفریح کے سارے سامان بے غیرتی و بے حیائی کانہ صرف فروغ ہیں بلکہ حیا جیسے جوہر انسانی کا بھی قتل ہے ۔

"یاد رکھو جو لوگ چاہتے ہیں کہ ایمان والوں میں بے حیائی پھیلے ان کے لیے دنیا و اخرت میں درد ناک عذاب ہے. "سورہ النور۔

اسلام میں قطعا گنجائش نہیں کہ حرام یا نامحرم رشتوں سے اظہار محبت کیا جائے۔ اس جھوٹی محبت کی بے شمار داستانیں اپنے انجام کو پہنچ کر اخبارات و میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ اب تعلیمی اداروں میں آئے ہوئے نوجوان صنف مخالف سے دوستی کو عیب نہیں سمجھتے ۔ یہی دوستی ایک دن خباثت آمیز نتائج لاتی ہے ۔ یہ مغربی کلچر ہے جہاں حلال و حرام کی کوئی تمیز نہیں!

محبت ایک عالمگیر و بےمثال جذبہ ہے !!! جو صرف صنف مخالف سے اظہار کا محتاج نہیں ۔

محبت ضرور کریں مگر اسلامی حدود و اقدار کی پامالی کے بغیر ! رحیم رب سے محبت ، مہربان و شفیق نبی سے محبت ، صالحین سے محبت ، عظیم والدین سے محبت ، بےلوث بہن بھائیوں سے اور عزیز از جان بیوی اور بچوں سے محبت !

محرم رشتوں سے محبت یہ محبت کی لازوال صورتیں ہیں اور فطری جذبہ محبت کے جائز راستے !
محبت کو فحاشی وعریانی و نفسانی خواہشات کا پرتو مت بنائیں ۔

جو دل اپنے اللہ اور رسول کی محبت سے سر شار ہوگا وہ ناجائز و ناپاک محبت کا اسیر نہیں ہوسکتا۔
محبتوں کے یہ سرخ گلاب اپنے حلال اور جائز خوبصورت رشتوں میں بانٹیے !


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں