مکھن

چکنائی ( چربی ) کی کتنی مقدار استعمال کرنی چاہیے ؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

ڈاکٹر خدیجہ طارق

پہلے یہ پڑھیے
متواز ن غذا کیا ہے اور کیوں ضروری ہے ؟
کاربوہائیڈریٹس ( نشاستہ ) ، متوازن غذا کا اہم ترین حصہ
پروٹین (لحمیات)،ہماری متوازن غذا کا حصہ کیوں ہے ؟

فیٹس جسے ہم اردو میں ’چربی‘ کہتے ہیں، انسانی غذا کا ایک اہم جزو ہے۔ انسٹیٹوٹ آف میڈیسن اینڈ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق روزانہ 30سے 35 فیصد کیلوریز فیٹ سے غذا میں شامل کرنا ضروری ہیں۔ اگر ایک انسان جس کی کیلورک ریکوائرمنٹ 2000 ہے، اسے70سے 80 گرام فیٹس اپنی غذا میں شامل کرنے چاہئیں۔ فیٹ ہمیں انرجی مہیا کرنے کے علاوہ ہماری برین گروتھ کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس کے علاوہ یہ Fat soluble وٹامنز کو جسم میں جذب ہونے میں مدد کرتی ہے۔ وٹامن
A,E,D,K کو جذب کرنے میں مدد دیتی ہے۔
فیٹس کی تین اقسام ہیں:
Saturated fats.
Unsaturated fats.
Trans fats.
سچوریٹڈ فیٹس، وہ قسم ہے جو روم ٹمپریچر پر سولڈ ہوتی ہے، ان میں گھی، مکھن وغیرہ شامل ہیں۔ ہماری روزانہ کی خوراک میں سچوریٹڈ فیٹس 6 فیصد سے بھی کم ہونی چاہیے، اسے استعمال ضرور کریں لیکن اعتدال میں استعمال کریں۔ کیونکہ اس کا زیادہ استعمال LDL کو بڑھاتا ہے۔ LDL بیڈ کولیسٹرول ہے۔ جب خون میں اس کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے تو آرٹریز میں کلوٹنگ کرتا ہے، اور جب خون جم جاتا ہے تو وہ خون کی نالیوں میں سے گزر نہیں سکتا۔ اس کی وجہ سے ہارٹ اٹیک ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

ان سچوریٹڈ فیٹس‘، وہ قسم ہے جو روم ٹمپریچر پر لیکوئیڈ ہوتی ہیں اور یہ پلانٹ بیسڈ آئلز ہوتے ہیں جن میں زیتون کا تیل،کینولا آئل، ناریل کا تیل اور باقی سب تیل شامل ہیں۔ ہمیں اپنی غذا میں یہ سچوریٹڈ فیٹس شامل کرنے چاہئیں۔سچوریٹڈ فیٹس کو بھی مکمل طور پر نہیں چھوڑنا چاہیے بلکہ ان دونوں کو اعتدال میں استعمال کرنا چاہیے۔ زیتون کا تیل اور دیسی گھی کھانا بنانے کے لیے بہترین ہیں۔

ٹرانز فیٹس
یہ ’ان سچوریٹڈ فیٹس‘ کی ایک قسم ہے۔ اس کی دو اقسام ہیں: نیچرل اور آرٹیفیشل۔

نیچرل ٹرانز فیٹس زیادہ تر بیف، مٹن وغیرہ میں پائی جاتی ہے اور آرٹیفیشل ویجی ٹیبل آئلز وغیرہ میں پائی جاتی ہے۔ انھیں ایک پروسیس سے گزار کر بنایا جاتا ہے۔ اس پروسس کو ہائیڈروجینیشن کہتے ہیں۔

یہ فیٹ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ اس لئے اسے اپنی غذا سے نکال دیں۔ یہ زیادہ تر فرائیڈ فوڈ آئٹمز میں پایا جاتا ہے اور بلڈ پریشر،ہائی کولیسٹرول لیول اور دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

فیٹ کا ایک گرام ہمیں نو کیلوریز فراہم کرتا ہے جو کہ کاربوہائیڈریٹس اور پروٹینز کے ایک گرام کی کیلوریز سے دو گنا زیادہ ہے۔

ایک بار پھر یاد دلادوں کہ فیٹ کو اپنی غذا میں شامل ضرور کریں لیکن اعتدال میں رہ کر استعمال کریں اور خود کو بیماریوں سے بچائیں۔

Eat Healthy stay healthy.

( ڈاکٹر خدیجہ طارق ڈاکٹر آف نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس ہیں ۔ ڈاکٹر صاحبہ سے آن لائن کنسلٹیشن کے لیے اس نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے : 03452383483 )


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں