وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم 2023

شہباز شریف نے پاکستانی طلبہ و طالبات کے لیے بڑا اعلان کردیا

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت نے پاکستان بھر کے طلبا و طالبات کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم ایک بار پھر شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ آج وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر ایک ٹویٹ کی ہے جس میں لکھا ہے: ‘ اک واری فیر’ ( ایک بار پھر)

اور ساتھ ہی ایک لیپ ٹاپ اور اس کے بیگ کی تصویر ہے جن پر لکھا ہے: پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2023۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم  کی معاون خصوصی شزا فاطمہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت رواں سال لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے 2018 میں لیپ ٹاپ اسکیم کو بند کر دیا گیا تھا۔ پچھلی حکومت کی جانب سے اس اسکیم کو روکنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت فراہم کردہ لیپ ٹاپس نے نوجوانوں کو کوویڈ 19 کے دوران میں اپنی تعلیم اور ملازمتیں جاری رکھنے کے قابل بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے تحت اس سال نوجوانوں کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے جبکہ نیشنل انوویشن پروگرام کے ذریعے 3 ہزار طلبہ کو انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ حکومت نے نوجوانوں میں اسٹارٹ اپ کلچر کو فروغ دینے کے لیے نیشنل انوویشن ایوارڈ کا بھی آغاز کیا ہے جس کے ذریعے 3 ہزار طلبہ کو انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے ہر دور میں نوجوانوں کو بااختیار بنایا ہے۔ اب بھی نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لئے متعدد منصوبے شروع کر رہے ہیں۔

شزا فاطمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ بھی ہم پچھلے چند سالوں میں ملک میں ہوتا ہوئے دیکھ رہے ہیں اس سب کو مد نظر رکھتے ہوئے ہماری کوشش ہے کے ہم نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول کریں، پچھلے ایک سال میں وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت تقریبا 54 ہزار نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف لائی ہے۔ 

وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے لیے اپلائی کیسے کیا جائے؟

’وزیراعظم یوتھ پروگرام کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمام اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبہ پی ایم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

پبلک سیکٹر یونیورسٹی کے تمام اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی ویب سائٹ (laptop.pmyp.gov.pk)پر درخواست دے سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ پر درخواست دیتے ہوئے طلبہ کو اپنا شناختی کارڈ نمبر، موبائل فون نمبر، ای میل ایڈریس اور دیگر معلومات درستگی کے ساتھ مہیا کرنی ہوں گی۔ غلط معلومات مہیا کرنے پر رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔ ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہونے کے بعد طلبہ کو اپنے اکاﺅنٹ میں ’لاگ اِن‘ ہونا ہو گا۔ اپنے اکاﺅنٹ میں ’ایپلی کیشن سٹیٹس‘ کے آپشن میں جا کر طلبہ اپنی درخواست کا سٹیٹس دیکھ سکتے ہیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں