سرخ پیاز اور سفید پیاز

سرخ یا سفید پیاز، کون سا انسانی صحت کے لیے زیادہ مفید ہوتا ہے؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

ایسے تو تمام سبزیاں ہی صحت کے لیے اہم اور مفید ہیں مگر پیاز غذائیت سے بھرپور ہے اور اس کے کئی فوائد ہیں جن میں دل کی صحت میں بہتری، خون میں شوگر کا بہتر کنٹرول اور ہڈیوں کی مضبوطی میں اضافہ شامل ہے۔

ایک نئی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیاز کھانے سے مجموعی صحت پر متعدد مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جن میں سر فہرست کولیسٹرول کی سطح کا متوازن ہونا ہے۔

دوسری جانب غذائی ماہرین کے مطابق پیاز کھانے کے نتیجے میں انسان موسمی انفیکشن اور مختلف وائرسز کے اٹیک سے بچ جاتا ہے، پیاز میں فائبر اور پری بائیوٹک کی خاصی مقدار پائے جانے کے سبب یہ معدے اور آنتوں سے جڑی متعدد بیماریوں میں مفید ہے جبکہ اس سے گرمی کی شدت میں بھی کمی بھی آتی ہے۔

پیاز غذائیت کے اعتبار سے کیسا ہے؟

ماہرین غذائیت کے مطابق فاسفورس سے بھر پور پیاز کے 100 گرام میں 40 کیلوریز ، 89 فیصد پانی، 1.1 گرام پروٹین ، 9.3 گرام کاربز ، 4.2 گرام شوگر ، 1.7 گرام فائبر اور 0.1 گرام فیٹ پایا جاتا ہے ۔

منرلز اور وٹامنز کے اعتبار سے پیاز میں وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹ جز پائے جاتے ہیں جو کہ جلد اور بالوں کے لیے نہایت مفید ہیں۔

فولیٹ یعنی وٹامن B9 کی موجودگی سے میٹابالزم تیز اور نئے خلیوں کو بننے میں مدد ملتی ہے، وٹامن بی9 کے سبب پیاز حاملہ خواتین کے لیے نہایت موزوں غذا ہے۔

وٹامن B6 کی موجودگی خون میں لال خلیوں کی افزائش بہتr اور کارکردگی بڑ ھاتی ہے۔

انسانی جسم کے لیے بنیادی منرل پوٹاشیم کے سبب بلڈ پریشر متوازن ہوتا ہے اور دل کی صحت بہتر بناتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق پیاز میں بیماریوں سے لڑنے کی طاقتور خصوصیات پائی جاتی ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں:

طبی ماہرین کے مطابق پیاز خاص طور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے جو آنتوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری جز ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی جسم پری بائیوٹک فائبر کو ہضم نہیں کر سکتا لیکن ہماری آنتوں میں رہنے والے بیکٹیریا انہیں توانائی کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

اسی طرح پیاز کا استعمال کھانسی، زکام اور نزلہ زکام سے نجات دلاتا ہے،۔

غذائی ماہرین کے مطابق فاسفورس، منرلز اور وٹامنز سے بھر پور پیاز میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جس کے استعمال سے نہ صرف صحت بلکہ جِلد اور بالوں پر بھی حیران کُن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ پیاز کا استعمال متعدد وائرل اور انفیکشنز سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے پیاز کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے کیوں کہ اس میں پایا جانے والا کیمیائی کمپاؤنڈ ’کوئیرسٹن‘ ٹھنڈک کا احساس جگاتا اور لُو سے بچاؤ ممکن بناتا ہے۔ گرمیوں میں پیاز کو سلاد کے طور پر کچا کھایا جاسکتا ہے۔

پیاز میں 25 سے زیادہ مختلف فلیوونائڈز موجود ہونے کے سبب یہ بعض کینسرز کے خلاف حفاظت ھی فراہم کرتا ہے، اگر باقاعدگی سے پیاز کھائی جائے تو یہ مرکبات کینسر اور ذیابطیس سے محفوظ رکھنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

پیاز کھانے سے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے، جو خاص طور پر ذیابطیس یا ممکنہ طور پر ذیابطیس کا شکار ہونے والے لوگوں کے لیے اہم ہے۔

ٹائپ 2 ذیابطیس والے 42 افراد پر کی گئی ایک تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ 3.5 اونس یا 100 گرام کچی سرخ پیاز کھانے سے چار گھنٹے بعد روزہ فاسٹنگ بلڈ شوگر کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے، مزید برآں، متعدد جانوروں کے مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیاز کے استعمال سے خون میں شوگر کنٹرول میں فائدہ ہو سکتا ہے۔

خوراک میں پیاز شامل کرنا ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے بہتر ہے، یہ پیاز کی اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کی وجہ سے ہوسکتا ہے، جو آکسیڈیٹیو تناؤ اور ہڈیوں میں ہونے والے نقصان کو کم کرتا ہے۔

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پیاز کا کثرت سے استعمال کولہے کے فریکچر کا خطرہ کم کرتا ہے۔

درمیانی عمر کی خواتین پر کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پیاز کے رس کے استعمال سے ہڈیوں کا نقصان کم ہوتا اور ہڈیوں کی مضبوطی میں بہتری آتی ہے۔

سُرخ یا سفید، کون سی پیاز صحت بخش ہے؟

ماہرینِ غذائیت کا کہنا ہے کہ سفید پیاز اینٹی بائیوٹک اور اینٹی سوزش خصوصیات سے بھرپور ہے، سفید پیاز کو عام طور پر پکوان بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا لیکن یہ انتہائی صحت بخش ہے، سفید پیاز کو ہلکے اور الگ ذائقے کے لیے جانا جاتا ہے، انہیں پکا کر اور کچا دونوں صورتوں میں کھایا جا سکتا ہے۔

شہد کے ساتھ سفید پیاز کے جوس کا استعمال کھانسی کا بہترین علاج ہے، اس مرکب کو ریفریجریٹر میں 5 گھنٹے تک رکھا جا سکتا ہے، اس شربت کو متاثرہ شخص کے سینے پر بھی لگایا جا سکتا ہے۔

مزید برآں سفید پیاز میں شفا بخش خصوصیات پائی جاتی ہیں، یہ ناک، آنکھوں اور کان کے انفیکشن سے لڑنے میں مدد کر سکتی ہے اور ان لوگوں کے لیے بھی مفید ہے جو اکثر تیزابیت کے مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔

سفید پیاز ان لوگوں کے لیے بھی مفید ہے جو بال گِرنے یا بالوں کے پتلے ہونے سے پریشان ہیں، سفید پیاز کا جوس سر کی جِلد پر لگانے سے منفی اثرات کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

سفید پیاز بالوں کی نشوونما کے لیے اچھی ہے، اس کا جوس سر کی جِلد پر لگایا جا سکتا ہے۔

دوسری طرف سُرخ پیاز میں مینگنیز، وٹامن سی اور وٹامن بی 6 کی بڑی مقدار ہوتی ہے، اس میں کاربوہائیڈریٹ، پروٹین، شوگر اور فائبر بھی ہوتے ہیں۔

غذائیت کے لحاظ پر سفید پیاز کم تیز اور اینٹی سوزش اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سے بھرپور ہونے کی وجہ سے زیادہ صحت بخش سمجھی جاتی ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں