افغانستان:صدراشرف غنی نے پاکستان کے کٹڑ مخالف وزرا دفاع اور داخلہ مقرر کردئیے

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

افغانستان میں سیکورٹی سربراہان تبدیل کردیئے گئے ہیں۔ اور دو ایسے افراد کا تقرر کیا گیا ہے جو کہ پاکستان مخالف سمجھے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے وزارت داخلہ اور وزرات دفاع کے سربراہان تبدیل کر دیے ہیں اور یہ ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے جبکہ امریکا طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کررہا ہے اور اس نے آئندہ موسم گرما تک افغانستان سے اپنے سات ہزار فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کردیا ہے۔

صدارتی اعلامیے کے مطابق امراللہ صالح کو وزیر داخلہ اور اسداللہ خالد کو وزیر دفاع نامزد کیا گیا ہے، دونوں نئے وزرا سابق صدر حامد کرزئی کے دور میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ رہ چکے ہیں، سربراہان کی تبدیلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گی، چار ماہ پہلے صدر اشرف غنی نے وزیرداخلہ وائس احمد برمک اور وزیردفاع طارق شاہ بہرامی کے استعفیٰ مسترد کر دیے تھے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں