نوازشریف گرفتار، اڈیالہ جیل میں قید نہیں ہوں گے

ubaid Abid Avatar

سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ آنے کے بعد انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نواز شریف نے سزا سننے کے بعداڈیالہ جیل کے بجائے کوٹ لکپت جیل لاہور میں رکھے جانے کی استدعا کی ہے جس پر عدالت کے جج ارشد ملک نے فیصلہ کچھ دیر کے لیے محفوظ کر لیا تھا اور بعد میں ان کی یہ استدعا منظور کر لی۔

سابق وزیر اعظم کو عدالت سے جیل منتقل کرنے کے لیے عقبی راستے سے پہلے ہی بکتر بند گاڑیاں پہنچا دی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کیا گیا ہے۔