امریکی انخلا، طالبان کی اقتدار میں واپسی، بھارت کے پسینے چھوٹ گئے

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

بھارتی ماہرین نےبھارت کو خبردار کیا کہ پہلے واشنگٹن سے مطالبہ کیا جائے کہ وہ افغانستان سے جلد بازی میں انخلا نہ کرے، اور اس کے بعد طالبان تک رسائی حاصل کرے کیوں کہ’ان کا متوقع عروج’افغانستان میں اشرف غنی کی حکومت اور بھارتی اثر و رسوخ کے لیے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا‘۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان میں موجود فوجی دستوں کی تعداد میں کمی کے منصوبے نے بھارت میں خطرے کی گھنٹی بجادی۔رپورٹ کے مطابق بھارتی ماہرین اب یہ خیال کررہے ہیں کہ بھارت کو طالبان کے خلاف دشمنی پر مبنی رویے میں تبدیلی لانا ہوگی کیوں کہ آئندہ صورتحال میں وہ افغانستان میں انتہائی اہم اثرو رسوخ کی حیثیت کے حامل ہوں گے۔

متعدد بھارتی اور امریکی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والے تبصروں میں بھارتی دانشوروں اور تھنک ٹینک ماہرین نے اس بات کا اظہار کیا کہ واشنگٹن افغانستان سے اپنی فوج کا مکمل انخلا کرسکتا ہے جس سے پاکستان اور طالبان دونوں کو فائدہ ہوگا۔

اس سلسلے میں ماضی میں پاکستان میں کام کرنے والے بھارتی انٹیلی جنس عہدیدار ’اویناش موہنانے‘ نے امریکی جریدے اکنامک ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں لکھا کہ ’یہ دہلی کے لیے ایک بری خبر ہے، جس کے نتائج کے لیے تیار ہونا ضروری ہے‘۔انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ پہلے واشنگٹن سے مطالبہ کیا جائے کہ وہ افغانستان سے جلد بازی میں انخلا نہ کرے، اور اس کے بعد طالبان تک رسائی حاصل کرے کیوں کہ’ان کا متوقع عروج’افغانستان میں اشرف غنی کی حکومت اور بھارتی اثر و رسوخ کے لیے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا‘۔

ان کے مطابق بھارت کا بنیادی مقصد یہ ہونا چاہیے کہ افغانستان اس کے ساتھ دوستانہ رویہ برقرار رکھے، جس میں دشمنی کے رویے کی گنجائش نہیں ہوگی۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں