پاکستانی-اداکارہ-ہانیہ-عامر

اداکارہ ہانیہ عامر ٹرولنگ کرنے والوں سے کیا سلوک کرتی ہیں؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ وہ نفرت کرنے والوں کی پوسٹس پڑھتی ہی نہیں ہیں تاہم دوستوں اور رشتے داروں کی ٹرولنگ پر توجہ ضرور دیتی ہیں۔

انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنے تعلقات، ماضی میں ہونے والی غلطیوں اور وہ ٹرولز کو کیسے ہینڈل کرتی ہیں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں پڑھتیں کہ نفرت کرنے والے ان کے پروفائل پر کیا لکھتے ہیں تاہم اگر کوئی ٹرولنگ ان کے دوستوں اور کنبے والوں کی طرف سے آئے تو وہ اس پر توجہ دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’اب میرے کے خلاف ٹرولنگ شاذ و نادر ہی ہوتی ہے‘۔

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر

اپنے پرستاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہانیہ نے کہا کہ دوسرے سرے پر ایسا نہیں ہے کہ شیطان یا نفرت کرنے والے بیٹھے ہیں بلکہ وہ صرف آپ کے پرستار ہیں جو آپ سے محبت کرتے ہیں اور اپنے آپ میں سرمایہ کاری کرتے ہیں اگر کوئی رشتہ ٹوٹ جاتا ہے تو وہ ٹوٹ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک اپنی زندگی میں بالکل ویسے ہی کام کیے جیسا وہ چاہتی تھیں اور انہیں زندگی میں کوئی افسوس یا پچھتاوا نہیں ہے۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ ’میں نے چیزیں اپنی سوچ یا عقل کے مطابق کیں اور اپنے تعلقات سے اچھی طرح سے لطف اٹھایا اس لیے مجھے کسی تعلق کے بنانے کا ایک لمحے کے لیے بھی افسوس نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ہر چیزکا برا حصہ ہونا تھا اوروہ اس کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتی تھیں۔غلطیوں سے سیکھنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہٰیں لگتا ہے کہ انہوں نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے کہ کیا دکھانا ہے اور کیا چھپانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ وہی کرتی ہیں جو انہیں صحیح لگتا ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ان کے لیے بہت سی چیزیں بالکل نارمل ہیں اس لیے وہ ان کے بارے میں پوسٹ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ہاں، میں نے سیکھا ہے کہ رومانوی رشتوں کی حفاظت کی جانی چاہیے کیونکہ وہ بہت نازک ہوتے ہیں‘۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں