جسٹس آصف سعید کھوسہ سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس مقرر

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

جسٹس آصف سعید کھوسہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا نیا چیف جسٹس تعینات کر دیا گیا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ 21 دسمبر 1954 کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد پنجاب یونی ورسٹی لاہور سے گریجویشن اور ماسٹرز کیا۔

آصف سعید کھوسہ نے کیمبرج یونیورسٹی لندن سے ایل ایل ایم کرنے کے بعد ہانرایبل سوسائٹی آف لندن سے بار ایٹ لاء کی ڈگری حاصل کی۔

جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کو فروری 2010 میں سپریم کورٹ میں تعینات کیا گیا تھا اور آپ دسمبر 2016 سے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔

سپریم کورٹ میں جج تعینات ہونے سے قبل جسٹس آصف سعید خان کھوسہ لاہور ہائی کورٹ میں جج کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

وزارت قانون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تعینات ہو گئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس ثاقب نثار کے عہدے کی معیاد 17 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔

جسٹس آصف سعید خان کھوسہ 18 جنوری سے چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں