سرخ-لپ-اسٹک-والے-ہونٹوں-والی-خاتون

بیوی کے لیے مہنگی لپ اسٹک لانا، شوہر کو مہنگا پڑگیا

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

بھارت میں یو پی کے شہر آگرہ میں ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک شوہر کو اپنی بیوی کے لیے لپ اسٹک خریدنا مہنگا پڑ گیا۔ معمولی لپ اسٹک کے معاملے پر شروع ہونے والا جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ بات طلاق تک جا پہنچی۔

بتایا جا رہا ہے کہ شوہر مہنگی لپ اسٹک لے آیا تو بیوی ناراض ہو کر اپنے مائکے گھر چلی گئی۔ بیوی چاہتی ہے کہ شوہر اس کے لیے لپ اسٹک صرف 10 روپے تک کی ہی لائے۔ ناراض ہو کر بیوی نے اپنے شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی۔ تاہم پولیس نے اس کیس کو کونسلنگ سنٹر منتقل کر دیا ہے۔ کونسلنگ سینٹر میں ان دونوں کو راضی کرنے کا کام کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اتماد پور تھانہ علاقہ کی ایک لڑکی کی شادی متھرا ضلع کے مہاواں کے ایک نوجوان سے ہوئی تھی۔ نوجوان ایک نجی کمپنی میں کام کرتا ہے۔ دونوں کی شادی 2022 میں ہوئی تھی۔ بیوی نے شوہر سے لپ اسٹک لانے کا مطالبہ کیا تھا۔ شوہر لپ اسٹک لے کر گھر آیا تو ہنگامہ ہو گیا۔ بیوی نے لپ اسٹک زمین پر پھینک کر لڑائی شروع کر دی۔ بیوی نے شوہر سے مہنگی لپ اسٹک لانے پر سوال کیا۔ اس کے ساتھ ہی فیملی کونسلنگ سینٹر میں بیوی نے الزام لگایا کہ شوہر زیادہ پیسے خرچ کرتا ہے اور مستقبل کے لیے کچھ بھی نہیں بچاتا۔

بیوی کا کہنا ہے کہ وہ 30 روپے سے بھی سستی لپ اسٹک لا سکتا تھا لیکن اس نے میری بات نہیں سنی۔ دوسری جانب شوہر کا موقف تھا کہ کوئی لپ اسٹک 30 روپے سے سستی نہیں مل رہی تھی اس لیے وہ یہ لپ اسٹک لے کر آیا ہے۔ اس بات پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ بیوی گزشتہ ایک ماہ سے اپنے میکے میں رہ رہی ہے۔ فیملی کونسلنگ سنٹر میں معاملہ آنے کے بعد کونسلر ستیش کھیروار کے سمجھانے پر دونوں کے درمیان سمجھوتہ کرایا گیا۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں