آخرسعودی عرب نے اپنا وعدہ پورا کردیا، پاکستان کو بڑی خوشخبری مل گئی

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط موصول ہوگئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ نے اسٹیٹ بینک نے لکھا کہ سعودی عرب سے ایک ارب امرکی ڈالر موصول ہوگئے۔

دوسری جانب ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک کے مجموعی ذخائر 14 ارب 26 کروڑ ڈالر جبکہ اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں جبکہ 22 جنوری کو متحدہ عرب امارات سے بھی ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں آگئے تھے۔

خیال رہے کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے لیے متحدہ عرب امارات کی طرف سے اعلان کردہ 3 ارب ڈالر کی یہ پہلی قسط تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جہاں تیل کی موخر ادائیگیوں کے پیکج کے ساتھ سعودی عرب ڈالر کی جانب سے 3 ارب ڈالر پاکستان کو دینے کا وعدہ کیا تھا۔

جس کے بعد 20 نومبر 2018 کو سعودی پیکیج میں سے ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوئی تھی جبکہ 14 دسمبر کو دوسری قسط بھی اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں آگئے تھے۔

یاد رہے کہ ملک کو درپیش معاشی مسائل سے نمٹنے اور غیرملکی زرمبادلہ کو بڑھانے کے لیے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان نے مختلف دوست ممالک کا دورہ کیا تھا۔

ان دوروں کے دوران پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات کے درمیان مالی تعاون اور سرمایہ کاری کے معاملات پر اتفاق کیا گیا تھا۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں