پلمبنگ کی دکان چلانےوالی اکیلی سعودی خاتون

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

سعودی عرب میں مرد جس کا م کوکرنے سے گھبراتے ہیں وہیں ایک خاتون نے وہ کام کرکے سب کو حیران کردیا ہے ۔

سعودی عرب میں خواتین کاروبار کے میدان میں بھی آگے آنے لگیں ہیں، اور مختلف کاموں میں مردوں سے آگے بڑھ گئیں ہیں ۔ایسی ہی ہوا دمام میں جہاں ایک خاتون نے پلبمنگ کے سامان کی دکان کھول لی ہے۔

خاتون نے دکان کھول کر تمام سعودی نوجوانوں کو چیلنج دیدیا، کیونکہ سعودی نوجوان اس پلمبنگ کے کام میں آنے سے گریز کرتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی خاتون رحمہ شباطہ نے اس بات کا اظہار کیا کہ اسے شروع میں کچھ پتہ نہیں تھا کہ پلمبنگ کا کام کیا ہوتاہے اورتعمیراتی سامان اور لوازمات میں کیا کچھ شامل ہے۔

اسے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں قیام کے دوران اس کا علم ہوا۔

رحمہ شباطہ نے بتایا کہ شروع میں بعض لوگوں نے اس کی دکان کا بائیکاٹ کیا،پھر رفتہ رفتہ انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا، کیونکہ انہیں اس بات کا اندازہ ہوگیا کہ رزق حلال کی تلاش کوئی غلط کام نہیں ، اور اس میں کوئی شرم کی بات نہیں ہے، یہ ایک احسن کام ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ معمول کی بات ہے ،لوگ اس کے پاس خریداری کے لیے آتے ہیں، اب اس دکان سے اسے اچھا خاصا منافع ہونے لگا ہے۔

رحمہ شباطہ نے اس عرصے کے دوران کئی لڑکیوں کو تعینات کیا اور اب یہی لڑکیاں سارا کام سنبھالے ہوئے ہیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں