فلسطینی امام مسجد کا بیٹا وسطی امریکی ملک کا صدر منتخب

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

فلسطینی نژاد کاروباری شخصیت نجیب ابو کیلے ایل سلواڈور کے صدر منتخب ہوگئے ۔

وسطی امریکہ کے ملک ایل سلواڈور میں اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج آگئے ہیں جن کے مطابق فلسطینی نژاد کاروباری شخصیت نجیب ابو کیلے ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے ۔

نجیب ابو کیلے نے54فیصد ووٹ حاصل کیے، صدر منتخب ہونے کے بعدانہوں نے کہا کہ وہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔

نو منتخب صدر کے والد کاروباری شخصیت ہونے کے ساتھ امام مسجد بھی تھے اور انہیں امام ایل سلواڈور کے نام سے جانا جاتاتھا۔

ایل سلواڈور کے نومنتخب صدر کے والد ڈاکٹر امارندو احمد ابوکیلے قطان فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم سے ہجرت کرکے ایل سلواڈورآئے تھے۔

انہوں نے اپنی لگائی ہوئی ٹیکسٹائل مل کے نزدیک ایک مسجد کی بھی تعمیر کرائی جس کی امامت کا فریضہ وہ خود سر انجام دیتے رہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں