New book of short stories

عالمی سب رنگ افسانے،کہانیاں جنھیں آپ باربار پڑھنا چاہیں گے

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

علی محمد فرشی۔۔۔۔۔۔
بہت کم کہانیاں ایسی ہوتی ہیں جنھیں آپ دوبارہ یا سہ بارہ پڑھنے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن وہ کہانیاں جو آپ کے اندر کسی خفیہ خانے میں چھپ کر بیٹھ جاتی ہیں اور جیسے ہی آپ کو زندگی کی بھاگ دوڑ سےتھوڑی سی فرصت ملتی ہے، کوئی کہانی اُس خفیہ خانے سے نکل کر آپ کے سامنے آ بیٹھتی ہے، آپ ایک بار پھر اس میں کھو جاتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ کبھی ختم نہ ہو۔ایسی کہانیاں بہت خوش قسمت ہوتی ہیں اور ان کے قارئین بھی!

ممکن ہے کہ آپ مجھ سے اتفاق نہ کریں لیکن میرا خیال ہے ایسی کہانیاں اپنے مصنفین سے بھی زیادہ مقدر والی ہوتی ہیں جن میں سے بعض کے خالق کا نام بھی کسی کو معلوم نہیں ہوتا، البتہ میں یہ بات پورے وثوق سے کَہہ سکتا ہوں وہ لوگ گنتی کے خوش نصیبوں میں شمار ہوتے ہیں جن کےتحت الشعور میں ایسی کہانیاں محفوظ ہو جاتی ہیں۔

حامد سراج کو میں اپنے عہد کا ایسا ہی خوش نصیب کہوں تو آپ کو حیرت نہیں ہونی چاہیے کیوں کہ اُس کے پاس نہ صرف عظیم کہانیوں کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے بل کہ وہ اُنھیں دوسروں تک پہنچانے کی کوشش بھی کرتا رہتا ہے۔

نو مشہور کتابوں کا مصنف ہونے کے باوجود حامد سراج اعلیٰ ادب کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر پڑھتا ہے اور جب کوئی شہ کار اس کے ہاتھ لگ جاتا ہے تو دوستوں سے اس کا تذکرہ یوں کرتا ہے جیسے کوئی دوشیزہ اپنے محبوب کی خوبیاں اپنی سکھیوں کو اشاروں کنائیوں میں اس طرح بیان کرتی ہے کہ ان کا جی بھی اُسے دیکھنے کے لیے مچلنے لگتا ہے۔

وہ اعلیٰ ادب کا محض رسیا ہی نہیں اعلیٰ سطح کا پارکھ بھی ہے۔ حال ہی میں اُس نے دنیا بھر کے عظیم افسانہ نگاروں کے شہ کار فن پاروں کے اردو تراجم کا انتخاب "عالمی سب رنگ افسانے” کے نام سے کیا ہےجو خوش ذوق قارئین کے لیے تحفہِ خاص ہے۔

اس انتخاب کو دورِ حاضر کے تیزی سے ابھرتے ہوئے ناشر "بُک کارنر” جہلم نے عمدہ کاغذ پر نفاست کے ساتھ طبع کیا ہے ۔

عالمی سب رنگ افسانے | مرتب: محمد حامد سراج
ضخامت 728 صفحات | بڑا سائز | امپورٹڈ آفسٹ پیپر
قیمت: 2400 روپے | فری ہوم ڈلیوری | کیش آن ڈلیوری
ناشر: بک کارنر، جہلم، پاکستان Book Corner Showroom
وٹس اپ نمبر 03215440882


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں