ترک صدر طیب ایردوان سابق مصری صدر ڈاکٹرمحمدمرسی کے ساتھ

ڈاکٹرمرسی شہید اور السیسی بے رحم، ظالم ہے: طیب ایردوان

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے مصری تاریخ کے پہلے منتخب صدر ڈاکٹرمحمد مرسی کے انتقال پر گہرے غم اور صدمہ کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے ڈاکٹرمرسی کے کمرہ عدالت میں انتقال کو شہادت قراردیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے شہدا پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔

رجب طیب ایردوان نے ڈاکٹرمحمد مرسی کی شہادت پر ان کے اہل خانہ، دیگراعزاواقربا اور مصری قوم سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ "بے رحم السیسی پچاس افراد کا پھانسیوں پر چڑھاچکا ہے”

دوسری طرف ہیومن رائٹس واچ مشرق وسطیٰ کی ڈائریکٹر سارہ لیہ وٹسن نے کہاہے کہ سابق مصری صدر کی دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک خوفناک واقعہ ہے تاہم اس کی توقع کی جارہی تھی۔ مصری حکومت انھیں مناسب طبی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں