پاکستانی کرنسی نوٹ 5000 روپے

چونسٹھ فیصد پاکستانیوں کے نزدیک عمران حکومت کا بجٹ عوام دشمن

پاکستان کے 64 فیصد عوام نے تحریک انصاف کے پیش کردہ بجٹ برائے مالی سال 2019-20 کو عوام دشمن قراردیدیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام ہونے والے رائے عامہ کے ایک جائزے میں لوگوں سے پوچھاگیا کہ کیا عمران خان کی حکومت کا پہلا بجٹ عوام دوست ہے؟

بجٹ سے متعلق رائے عامہ کی جائزہ رپورٹ

مجموعی طور پر 61,726 میں سے 39,704 افراد یعنی 64 فیصد نے کہا کہ یہ بجٹ عوام دوست نہیں ہے جبکہ 22,022 افراد یعنی 36 فیصد نے اسے عوام دوست قراردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں