برطانیہ کا ایک گائوں

انگلستان کا ایک گائوں

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

عبیداللہ عابد۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے ایک عزیز دوست احمدشاہین نے تعلیم پاکستان کے شہر لاہور میں حاصل کی، شادی بھی ادھر ہی کرلی لیکن پھر مزید تعلیم حاصل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے برطانیہ جاپہنچے۔ پاکستان میں بھی میڈیا سے منسلک تھے اور برطانیہ جاکر ترقی، اب پروڈیوسر بھی ہیں اور پریزنٹر بھی ہیں۔

گزشتہ دنوں وہ انگلستان کے ایک دور دراز گائوں، ہن کرٹن پہنچے۔ اس گائوں کی کیمرے سے کھینچی گئی تصاویر بھی بھیجیں اور لفظوں سے بنی تصویر بھی۔ لکھتے ہیں:

“موسم خلاف معمول کھلا کھلا ہے اور گزشتہ چند روز کے برعکس آج دھوپ کی کچھ آخری کرنیں بھی نصیب ہوئیں”۔

“گائوں کی گلیاں قدرے کشادہ لیکن جانوروں بلکہ انسانوں کی بھی “کارروائیوں” سے پاک ہیں. کوسٹ ولڈز میں عموماً بھیڑیں بکثرت لیکن باڑے کے اندر پائی جاتی ہیں، سو یہاں بھی کچھ فارمز موجود ہیں جہاں “پیڈو” ایک دوسرے کے ساتھ مستیوں میں مصروف ہیں اور جب کوئی آنے جانے والا کچھ دیگر رک کر نظارے کی کوشش کرے تو تھوتھنی اٹھا کر اسے منہ چڑاتے اور دوبارہ سے اپنے شغل میں مصروف ہوجاتے ہیں”۔

“گائوں، انگلینڈ کے روایتی گائوں ہی کی طرح خاموش، پرسکون، سرسبز اور تازہ ہوا کے جھونکوں سے بھرپور ہے”۔

“گلیوں میں چہل قدمی کرتے ہوئے کوئی بابا یا بابی ٹکڑ جائے تو فضا میں ہیلو ہائے کی صدائیں گونجتی ہیں ورنہ وہی خاموشی سی خاموشی…”

“انگریز، برصغیر اتنا عرصہ رہے… کوہ نور، مصالحوں سمیت پتا نہیں کیا کیا اپنے جزیرے میں ساتھ لے آئے، بھلا کسی اڑیل بیل کے گلے میں لٹکتی گھنٹی ، چھکڑے کی چھن چھن اور کہیں دور سے آتی کوک کی آواز بھی ساتھ لے آتے، کچھ معلوم تو ہوتا انسان گائوں آیا ہے”۔

ان کے کیمرے سے کھینچی ہوئی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ انگلستان کے گائوں‌صاف ستھرے ہی نہیں، سرسبزوشاداب بھی ہیں اور انتہائی منظم اندازمیں آباد بھی۔

تاہم ان کے دیہاتوں میں جو سنسانی ہے، جس کا ذکر برادرم احمد شاہین نے کیا، وہ وہاں کے انسانوں کا ایک بڑا المیہ ہے تاہم اس کے مقابلے میں ہمارے دیہاتوں میں جو رونقیں ہیں، ان کا کوئی ثانی نہیں۔ ہاں! اگر ہم بھی اپنے دیہاتوں کو انہی کی طرح منظم اندازمیں سرسبزوشاداب کرلیں، صاف ستھرے کرلیں تو ہمارا ہرگائوں پوری دنیا کے لئے مثالی گائوں ہوگا۔

ہرگائوں کے چند نوجوان اس کام کا بیڑا اٹھالیں تو مزہ آجائے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں