کورونا وائرس کی دوا روس میں تیار

کورونا وائرس کی موثردوا تیار ہوگئی: روس کا دعویٰ

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

روس نے کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری کووڈ19 کے لیے ایک مؤثر دوا تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

روسی حکام کے مطابق ملیریا کے خلاف عام استعمال ہونے والی ایک مؤثر دوا، میفلوکوائن کو بعض مریضوں پرآزمایا گیا ہے جس نے نہ صرف اندرونی جلن و سوزش کو کم کیا ہے بلکہ یہ جسم کے اندر وائرس کو مزید بڑھنے سے بھی روکتی ہے۔

روسی کی فیڈرل بایومیڈیکل ایجنسی کے مطابق اس دوا کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ایجنسی کی سربراہ ویرونِکا سووروسکا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میفلوکوائن کو تقویت دینے کے لیے اینٹی بائیوٹکس بھی ملائی گئی ہیں۔ اس سے خون کے پلازما اور پھیپھڑوں میں اینٹی وائرل ایجنٹس کی تعداد بڑھتے ہوئے دیکھی گئی ہے۔

ویرونِکا نے کہا کہ ”اس سے کئی اقسام کی شدتوں والے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔“

یہ بھی پڑھئیے:
کورونا وائرس کا موثر، مجرب روحانی اور طبی علاج
کورونا وائرس کا شافی علاج ممکن ہے
کرونا وائرس:علامات، احتیاط اورعلاج

اس سے قبل روسی حکومت نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 228 نئے مریضوں کا اعتراف کیا جس کے بعد پورے ملک میں مریضوں کی کل تعداد 1264 ہوگئی ہے۔ اب تک چھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 49 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

روس نے وائرس کے پھیلاؤ کو مزید روکنے کے لیے غیرملکیوں کی آمد اور بیرونِ ملک پروازوں پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

چین کے شہر ووہان سے نمودار ہونے والے کورونا وائرس سے اب تک دنیا کے 200 ممالک متاثر ہوئے ہیں۔ مریضوں کی تعداد چھ لاکھ سےزائد ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں