ہم دل کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں لیکن کیسے ؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

حکیم نیاز احمد ڈیال

ایسی تمام غذائیں جو کولیسٹرول پیدا کرنے کا سبب بنتی ہوں انہیں فوراََ ترک کر دینا چا ہیے علاوہ ازیں جسم میں کولیسٹرول کی اضافی مقدار کو گھٹانے اور خون پتلا کرنے کے اسباب اختیار کرنے چاہیے۔کولیسٹرول کم کرنے میں لہسن کا کوئی ثانی نہیں ہو سکتا ۔اب تو ایلوپیتھی طریقہ علاج والے سمجھدار پریکٹیشنز بھی مریضوں کو لہسن کے استعمال کی ترغیب دینے لگے ہیں۔ ارجن،کلونجی،کالی مرچ،عناب چھلکا اسبغول،صندل،پیاز ،ٹماٹر چقندر اور ایلو ویر ا وغیرہ بھی اضافی کولیسٹرول کو متناسب کرنے اور خون کے گاڑھے پن کو درست حالت میں لانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔دھیان رہے لہسن کو کچا استعمال کرنے سے باز رہیں ورنہ اس میں موجود گارلک ایسڈ معدہ اور انتڑیوں کیلئے مسائل کا سبب بھی بن سکتا ہے۔لہٰذا لہسن ہمیشہ خشک کر کے کیپسولز میں بھر کر استعمال میں لائیں۔بنی بنائی لہسن کی گولیوں سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ ارجن کا چھلکا پکا کر بطورِ قہوہ پینے سے دل کے تقریباََ تمام عوارض سے چھٹکارا حاصل ہوتا ہے۔ کالی مرچ کو بطورِ چٹنی بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔مرچ سیاہ،ادرک،پودینہ لہسن سبز دھنیا کی مناسب مقدار کو باہم پیسٹ بنا کر رکھیں۔بوقتِ طعام دہی ملا کراستعمال کریں پیاز ،چقندراور ٹماٹر کو بطورِ سلاد دن میں ایک بار ضرور کھائیں۔ عناب کے7 دانے رات کو بھگو کر صبح نہار منہ بغیر میٹھے کے خیساندہ بنائیں اور ایک چمچ اسبغول کاچھلکا کھا کر پی جائیں۔ ایلو ویرا کے پتوں کا رس نکال کر دن میں دو بار پینا بھی بہت مفید ثابت ہوا کرتا ہے۔کلونجی کو پیس کر شہد میں قوام بنا لیں10 گرا م صبح و شام نہار منہ کھاتے رہیں۔جلد افاقہ ہوگا۔ خوردنی نمک کا استعمال بھی کم سے کم کردیا جائے۔گوشت انڈا، کلیجی،چکنائیاں،تلی ہوئی غذائیں،مکھن،گھی پنیر بالائی ملا دودھ اور بیکری مصنوعات و کولا مشروبات سے پرہیز کریں۔ ادویات میں عرقِ گلاب، عرقِ گائوز بان،عرقِ بادیاں، چو عر قہ جواہر مہرہ خمیرئہ ابریشم (حکیم ا رشد والا) دواء الالمسک سادہ و جواہر والی،خمیرہ مروارید وغیرہ اور دیگر ادویات معالج کے مشورے سے استعمال میں لائیں۔ درج ذیل گھریلو طبی ترکیب بھی امراضِ قلب میں شفا یابی کی اچھی شہرت رکھتی ہے۔ آبِ لہسن 200 ملی لیٹر،آبِ لیمن 200 ملی لیٹر،آبِ ادرک 200 ملی لیٹر، خالص شہد 200 ملی لیٹر اور سیب کا سرکہ 200 ملی لیٹر کو باہم آمیزہ بنا کر پکا کر رکھ لیں۔صبح و شام 50 ملی لیٹر نہار منہ پیتے رہیں۔5 سے 7 سات ہفتوں کے باقاعدہ استعمال سے دل کے تمام امراض سے نجات میسر آئے گی۔ سگریٹ و چائے نوشی ترک کردی جائے۔ سہل پسند زندگی کو خیر باد کہہ دیں۔صبح کی سیر کو معمول بنائیں۔ مثبت سوچ اپنائیں۔ حسد ،کینہ ،بغض ،بخل ،غصہ او ر نفرت و انتقام کے جذبات سے بھی دور رہیں۔عاجزی،رحم دلی برداشت، حوصلہ اور معافی کے جذبات کو فروغ دیں۔ خوش رہیں اور دوسروں کو خوش رکھیں۔انشاء اللہ تن درستی و توانائی آپ کے قدم چومے گی۔اسی طرح جو لوگ دائیں پائوں میں جوتا پہلے اور بائیں پائوں میں جوتا بعد میں پہنیں اور اتارتے وقت بایاں جوتا پہلے اتاریں ا ور دایاں جوتا بعد میں اتارتے ہیں وہ بھی امراضِ قلب سے محفوظ رہتے ہیں۔اللہ کا ذکر بکثرت کرنے والوں کا دل بھی مضبوط ہو اکرتا ہے اور وہ امراضِ قلب سے بچے رہتے ہیں۔ ٭…٭…٭


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں