Google chromebook

سائنس و ٹیکنالوجی کی دنیا سے

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

محمد بلال اکرم کشمیری

گوگل کا مائیکروسوفٹ سے معاہد ہ   

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری،گوگل نے مائیکروسوفٹ کی ایپلیکیشنز کو اپنی کروم بک میں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔گوگل کے بلاگ کے مطابق اس نے مائیکرو سوفٹ کے ساتھ ایک معاہد ہ کیا ہے جس کے بعد مائیکروسوفٹ کی تمام ایپلیکیشنز یہاں تک کہ پوری ونڈو بھی کروم بک میں چلائی جا سکے گی ۔یہ تمام ایپلیکیشنرپیرالل ریموٹ ایپلیکیشن (PRA)کے تحت استعمال کی جاسکیں گی۔اس سے مراد یہ ہے کہ یہ ونڈوکی یہ تمام سروسز آن لائن موجود ہوں گی جہاں سے اسے باآسانی استعمال کیا جا سکے گا۔اب چائے مائیکروسوفٹ آفس ہو یا ونڈو کا آپریٹنگ سسٹم باآسانی استعمال کیے جا سکیں گے۔تما م اس معاہدے کی تمام تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں،گلوگل کا کہنا ہے کہ اس سہولت سے’’ گوگل انیٹر پرائز ‘‘ کے صارفین ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ایمیزون کا جزوقتی پروگرام میں توسیع کا اعلان

 ایمیزون انڈیا کے5 سے زائد شہروں میں ایمیزون فلیکس ڈیلیوری پروگرام کی توسیع کا اعلان کیا۔ یہ عالمی ڈیلیوری پروگرام گزشتہ سال جون میں شروع کیا گیا تھااور اس کا مقصد جز وقتی کام کے مواقع پیدا کرنا ہے جہاں لوگ خود ہی ، اپنا شیڈول بنائیں اور ایمیزون کے صارفین کو پیکیج کی سپلائی کرکے 120 سے 140 (انڈین)روپے تک فی گھنٹہ کماسکتے ہیں۔انڈیا میں مقیم دلچسپی رکھنے والے افراد مزید معلومات کیلئے https://flex.amazon.in ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

ٹوئیٹر بول کر پیغام ریکارڈ کرانے کی سہولت متعارف

            لکھ کر پیغام بھیجنے کے بجائے آواز کے ذریعے پیغام بھیجنا آسان کام ہے ۔واٹس ایپ کی طرح اب ٹوئیٹر نے بھی اپنے صارفین کے لیے ’’آڈیو ریکارڈنگ‘‘ کی سہولت دینا شروع کر دی ہے ۔تاہم یہ سروس ابھی تجرباتی مراحل میں ہے اورصرف آئی او ایس (iOs)کے استعمال کنندگان کے لیے ہے ،وائس ریکارڈنگ کا دورانیہ 140سیکنڈ رکھا گیا ہے ۔

مثال کے لیے دیکھیے الیگزینڈرمارٹن کی ٹویٹ


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں