روتی ہوئی باحجاب خاتون

جناب عمران خان ! ہمیں جینا ہے، تحفظ دو ورنہ ۔۔۔۔!!

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

نورین مسکان :

موٹر وے واقعے کے بعد کیا آپ کو نہیں لگتا کہ اب اس ملک کی عورتوں کو بھی ہتھیار اٹھا لینے چاہیئں؟
معصوم بچے اور بچیوں کے اغوا ہونے والے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے ، کیا آپ نہیں سمجھتے کہ اب ہمارے بچوں کو اپنے بچاؤ کی ٹریننگ دینی چاہیے؟

آج دماغ ماؤف ہو رہا ہے۔ سمجھ میں نہیں آرہا کہ کیا کروں؟؟
دل چیخ رہا ہے کیونکہ آج وہ شکار ہوئے ہیں ، کل ہم بھی ہو سکتے ہیں۔
کل کوئی اور بہن، بیٹی، بیوی ،ماں بھی شکار ہو سکتی ہے۔

ایسا کب تک ہوتا رہے گا؟
عمران خان صاحب ! آپ ذرا سامنے آئیں نا اور بتائیں کہ کب تک ہوتا رہے گا یہ سب کچھ ؟
ہمیں کوئی مقررہ تاریخ بتائی جائے تاکہ ایسے ہر کیس پر ہم خود کو تسلی دے سکیں کہ بس کچھ دن اور۔۔۔۔

عمران خان صاحب!!
اب یہ جھگڑا ختم کریں کہ پچھلی حکومتوں نے کیا کیا۔۔۔ ہم کل جی چکے ہیں۔ ہمیں آج بھی جینا ہے ۔ ہمیں آج تحفظ دیا جائے۔ ہمیں یہ تسلی نہ دیں کہ کل سب ٹھیک ہو جائے گا۔ نہیں، ہر گز نہیں

عمران خان صاحب!
آپ ہمیں مزید دھوکہ نہ دیں، آپ سے آج سب قابو نہیں ہو رہا آپ نے کل کیا کرنا ہے۔

قانون تو اپنے ملک کے شہری ہی نہیں پوری انسانیت بلکہ کائنات کی ہر زندہ چیز کا رکھوالا ہوتا ہے۔
یہاں کہاں ہے قانون ؟؟

کون رکھوالا ہے یہاں؟؟
ابھی اللہ نے یہ سب آپ پر چھوڑ رکھا ہے لیکن اگر اس کے بندوں کو ستانے والوں کو آپ نے لگام نہ
ڈالی تو پھر وہ خود سنبھال لے گا ، یہاں زلزلے ہی آئیں گے اور سب ملیا میٹ کریں گے۔

اور روز حشر آپ کا گریبان اتنے ہاتھوں میں ہوگا کہ سینے کا گوشت تک نوچ لیں گے۔
آپ کا غلط دفاع کرنے والے بھی ہر جرم میں برابر کے شریک تصور کیے جاتے ہیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں