رجب طیب ایردوان، صدر جمہوریہ ترکی

فرانس کا صدر اپنا دماغی علاج کروائے: رجب طیب ایردوان

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی اور گستاخانہ خاکے فرانس میں عمارتوں پر لگانے جیسے اسلام اور مسلمان دشمن اقدامات کے خلاف ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فرانسیسی صدر میکخواں کو دماغی علاج کا مشورہ دیا ہے،

صدر ایردوان نے ایک خطاب کے دوران کہا کہ ’ میں ایسے رہنما کے بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں جو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لاکھوں لوگوں سے ایسا برتاؤ کرتا ہے۔ وہ پہلے دماغی علاج کروائیں۔‘

انھوں نے سوال کیا کہ ’ میکخواں نامی اس شخص کو اسلام اور مسلمانوں سے مسئلہ کیا ہے؟‘

ایردوان نے مزید کہا کہ ’ میکخواں کو دماغی علاج کی ضرورت ہے۔‘ انھوں نے عندیہ دیا کہ انھیں امید نہیں کہ فرانسیسی رہنما سنہ 2022 کے انتخابات میں جیت سکیں گے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ آقا پیغمبر ﷺ کے کارٹون کھلے عام عمارات پر آویزاں کرنا انتہائی مذموم اور توہین آمیز حرکت ہے، یہ آزادی نہیں، اسلام دشمنی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یورپی فاشزم ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، مسلمانوں کے خلاف کھڑے ہو کر یورپ خود ختم ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ یورپ اسلام اور مسلمان دشمنی کی اس بیماری سے جلد ہی باہر نہ آیا تو پورا یورپ صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، مسلم دشمنی میں وہ اپنے آپ کو ختم کر لے گا۔

صدر رجب طیب ایردوان کے بیان کے خلاف ردعمل کے طور پر فرانس نے ترکی سےاپنا سفیر واپس بلا لیا۔
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ فرانس نےاپنےصدر بارے ایک جملہ برداشت نہیں کیا، تو مسلمان جان سےعزیز محبوبﷺ کی توہین کیسےبرداشت کر سکتےہیں؟

دوسری طرف نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی اور گستاخانہ خاکے فرانس میں عمارتوں پر لگانے کے خلاف فلسطین میں مسلمان رات کے وقت سڑکوں پر نکل آئے، انھوں فرانس میں ہونے والی گستاخی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ فلسطین کی تنظیم ’ اسلامک جہاد ‘ نے اسلام اور مسلمانوں کے دفاع پر صدر رجب طیب ایردوان کو خراج تحسین پیش کیا۔ تنظیم کے ترجمان داوٗد شہاب نے ترکی دنیا میں ایک جرات مند ملک ہے جو اسلام اور مسلمانوں کا دفاع کر رہا ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں