ثمینہ رشید

ثمینہ رشید حجاب کا اہتمام کیوں کرتی ہیں؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

برطانیہ میں مقیم بلاگر، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ، صحافی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی محترمہ ثمینہ رشید اور ان کی فیملی ان منفرد خاندانوں میں سے ایک ہیں، جو برطانیہ میں رہ کربھی باعمل مسلمان اور پاکستانی ہیں. ولایت میں طویل عرصہ تک رہنے کے باوجود وہ دیسی ہی رہے، ولایتی نہ بنے. محترمہ ثمینہ رشید ہمیشہ باحجاب زندگی گزارتی ہیں، اسی حوالے سے ان سے ایک مکالمہ ہوا جس میں انھوں نے بتایا کہ انھوں نے حجاب کا اہتمام کیوں کیا؟
"جب تک اپنے ملک میں تھی تو اپنی شناخت کی فکر نہیں تھی کیونکہ پاکستان ایک مسلم ملک ہے۔ لیکن یہاں ہم اقلیت میں ہیں حجاب کی وجہ سے ویسٹرن کلچر کے لوگوں کو فوری اندازہ ہوتا ہے کہ خاتون مسلم ہیں اور انہیں ایک حد میں رہنا چاہئے”۔
ان سے پوچھا گیا کہ کیا حجاب شعوری طورپر کرتی ہیں یا والدین/شوہر کے کہنے پر؟ ان کا کہناتھا:”حجاب کرنا قطعی میرا شعوری فیصلہ ہے کسی کے کہنے پر نہیں کیا”۔ پوچھا گیا کہ حجاب کا اہتمام کرنے پرآپ کو اپنا آپ کیسا محسوس ہوتاہے؟ محترمہ ثمینہ رشید کا کہناتھا:”حجاب کرنے کی وجہ سے خود کو کافی چیزوں سے محفوظ تصور کرتی ہوں ۔مسلم خواتین کے لئے حجاب صرف پردہ نہیں بلکہ رب کی خوشنودی بھی ہے”۔
ہمارا اگلا سوال تھا کہ کیا حجاب ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتاہے؟ ان کا جواب تھا: "قطعی نہیں ، حجاب اب پوری دنیا کے لئے نئی چیز نہیں۔ میکڈونلڈ کے کاوئنٹر سے لے کر یو این او کے فورم تک ہر جگہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے”۔
کیا برطانیہ میں رہتے ہوئے حجاب کا اہتمام کرنے میں کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟
ثمینہ رشید کا کہناتھا :”کم از کم ذاتی حد تک مجھے کسی بھی قسم کے مسئلے کا سامنہ نہیں کرنا پڑا۔ یورپ میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد مخصوص زہنیت کے لوگوں کی وجہ سے کچھ ناخوشگوار واقعات سامنے آئے لیکن برطانیہ میں اس حوالے سے پالیسی اورقوانین کافی ساخت ہیں”۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں